سندھ میں 3 دنوں میں سیلاب سے 2 لاکھ 73 ہزار خاندان متاثر ہونے کا خطرہ: حکام

Share

صوبہ سندھ میں حکام نے ہفتے کو اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ ممکنہ سیلاب کے نتیجے میں صوبے کے 16 لاکھ افراد پر مشتمل ڈھائی لاکھ سے زائد خاندانوں کے متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے (پی ڈی ایم اے) اور صوبائی حکومت نے کہا ہے کہ دریائے راوی، ستلج اور چناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلابی ریلے بالائی پنجاب میں تباہی مچانے کے بعد آئندہ دو سے تین روز میں ہیڈ سدھنائی اور محمد والا کے بعد پنجند پہنچیں گے، جس کے بعد یہ پانی گدو کے مقام پر سندھ کی حدود میں داخل ہو جائے گا۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ ’ملتان اور مظفر گڑھ کے شہری آبادیوں کو بچانے کے لیے محمد والا کے قریب بند میں شگاف ڈالنے کی تیاری مکمل ہے، کیونکہ انتہائی اونچے درجے کے اس سیلاب سے شیر شاہ پل کو بھی خطرہ ہوسکتا ہے۔‘

پنجاب کے بعد سندھ میں ممکنہ سیلاب سے متعلق سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ اس سے صوبے کے 16 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو سکتے ہیں۔

سندھ کے وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن اس بارے میں ہفتے کو کراچی میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ سندھ میں ممکنہ سیلاب کے باعث 1651 دیہات اور 167 یونین کونسلز میں 16 لاکھ 50 ہزار افراد پر مشتعمل دو لاکھ 73 ہزار خاندان متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

شرجیل انعام میمن اس ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے حوالے سے کہا کہ اس وقت 192 ریسکیو کشتیاں اور موبائل ہیلتھ یونٹس فعال کر دی گئی ہیں۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے کہا کہ جانوروں کے لیے بھی 300 کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔

شرجیل انعام میمن کے مطابق سیلابی صورت حال کی نگرانی کے لیے صوبائی بارش و سیلاب ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل قائم کردیا گیا ہے، جو 24 گھنٹے فعال رہے گا۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی ہفتے کو سیلابی صورت حال پر نگرانی کے لیے مقرر کیے گئے وزرا سے رابطہ کیا۔

ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے جاری بیان بھی منگل اور بدھ کی رات دریائے سندھ میں سیلاب آنے کے خدشے کا اظہار کیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے دریا کے دائیں اور بائیں کناروں کے بندوں کے نہری نظام کی کڑی نگرانی کا حکم دیا ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

یمن: حوثیوں کے وزیراعظم کی کابینہ ارکان سمیت اسرائیلی حملے میں موت

اتوار اگست 31 , 2025
Share یمن میں حوثی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے ہفتے کو تصدیق کی ہے کہ دارالحکومت صنعا پر ایک اسرائیلی حملے میں ان کے وزیراعظم احمد غالب الرحوی اور کئی دیگر وزرا جان سے چلے گئے۔ یہ پہلا ایسا حملہ ہے جس میں اعلیٰ حکام مارے گئے۔ برطانوی خبر […]

You May Like