پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنوں کیخلاف احتجاج  کا کیس؛ ملزمان کیخلاف اشتہاری کی کارروائی شروع

Share

پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنوں کے خلاف احتجاج کے کیس میں عدالت نے غیر حاضر ملزمان کو طلب کرلیا اور 60 ملزمان کے خلاف اشتہاری کی کارروائی شروع کردی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف 4 اکتوبر کے احتجاج کے کیس کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی، جس میں نامزد 82 ملزمان میں سے صرف 8 کی حاضری لی گئی جب کہ باقی غیر حاضر ملزمان کے لیے دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری کر دیے گئے۔

واضح رہے کہ مقدمے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 3 بہنیں بھی نامزد ہیں۔

عدالت نے پیش ہونے والے ملزمان کی حاضری کے بعد سماعت ملتوی کر دی۔

پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف یہ مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا تھا جب کہ تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے میں اشتہاری کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس کیس میں سابق سینیٹر اعظم سواتی عدالت میں پیش ہوئے، جب کہ 60 ملزمان کے خلاف اشتہاری کارروائی شروع کر دی گئی۔ عدالت نے سنگجانی کے مقدمے کی سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی اور دیگر رہنماؤں کے خلاف آزادی مارچ کیس کی سماعت بھی ہوئی، تاہم وزارتِ قانون کو لکھے گئے خط کا جواب تاحال موصول نہ ہونے پر عدالت نے سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کی جانب سے سردار محمد مصروف خان، آمنہ علی، زاہد بشیر ڈار اور مرتضیٰ طوری پیش ہوئے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

انڈیا کو مزید ایس 400 کی فراہمی کے لیے مذاکرات جاری: روس

بدھ ستمبر 3 , 2025
Share روس کی فیڈرل سروس برائے عسکری و تکنیکی تعاون کے سربراہ دمتری شوگایف کے مطابق ماسکو اور نئی دہلی کے درمیان زمین سے فضا میں مار کرنے والے ایس 400 میزائل نظاموں کی مزید ترسیل کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔ ایس 400 ایک طویل فاصلے تک مار کرنے والا […]

You May Like