غزہ کے حوالے سے ٹرمپ کی مسلم حکمرانوں سے ملاقاتوں کا مثبت نتیجہ نکلے گا، اسحاق ڈار

Share

ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ غزہ کے حوالے سے صدر ٹرمپ کی مسلم ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات کا مثبت نتیجہ نکلے گا۔

لندن میں وزیراعظم کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ کے حوالےسے صدرٹرمپ کیساتھ مسلم ملکوں کے رہنماؤں کی اہم ملاقات ہوئی،امید کرتے ہیں اس ملاقات کا مثبت نتیجہ نکلے گا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ اقوام متحدہ کے تمام فورمز پربہترین انداز میں پاکستان کامقدمہ پیش کیا اور دنیا نے اُسے بغور سنا بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کےدورمیں پاکستان دنیا کی24 ویں بڑی معیشت تھی، ہماری حکومت نے پاکستان کودیوالیہ ہونےسے بچایا، ہماری موجودہ کوششیں پاکستانی معیشت کومزید بہترکریں گی۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پنجاب میں سیلاب سے صرف ’8 تا 10 فیصد‘ فصلیں متاثر: رپورٹ

اتوار ستمبر 28 , 2025
Share پاکستان میں زراعت کے حوالے سے سب سے اہم صوبہ پنجاب میں سرکاری اعدادوشمار اور ماہرین کی رپورٹس کے مطابق حالیہ سیلاب سے مکئی، دھان اور کپاس کی پیداوار کا صرف آٹھ سے 10 فیصد حصہ متاثر ہوا ہے۔ ملک میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے (این ڈی […]

You May Like