کراچی، کمسن بچی سے مبینہ زیادتی، نامزد ملزم گرفتار

Share

بلدیہ ٹاؤن پولیس نے کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں نامزد ملزم کو گرفتار کر کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

ترجمان ڈسٹرکٹ کیماڑی پولیس کے مطابق 12 ستمبر کو بلدیہ میر عالم روڈ کے علاقے میں 9 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں پولیس نے 16 سالہ عبدالحمید کو گرفتار کرلیا۔

انہوں نے بتایا کہ واقعے کا مقدمہ متاثرہ بچی کے والد کی جانب سے بلدیہ ٹاؤن تھانے میں درج کرایا گیا تھا جبکہ گرفتار عبدالحمید پر الزام ہے کہ اس نے کرایے دار کی 9 سالہ بیٹی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے متاثرہ بچی کو جسمانی معائنے کے لیے سول اسپتال روانہ کر دیا ہے اور اس حوالے سے انویسٹی گیشن پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

امریکہ میں گرفتار 120 ایرانی غیر قانونی تارکین کو ایران بھیجا جائے گا: ایرانی حکام

منگل ستمبر 30 , 2025
Share ایران نے منگل کو کہا ہے کہ امریکہ میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے پر گرفتار کیے گئے 120 ایرانیوں کو آئندہ چند دنوں میں واپس ایران بھیج دیا جائے گا۔ ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق ایران کی وزارتِ خارجہ کے پارلیمانی امور کے ڈائریکٹر جنرل حسین […]

You May Like