قتل اور اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب تین ملزمان  گرفتار

Share

راولپنڈی میں قتل اور اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان  نے دو ماہ قبل راستے کے تنازعہ پر گھر میں گھس کر فائرنگ، کلہاڑیوں اور ڈنڈوں کے وار سے شہری کو قتل کیا۔

اس کے علاوہ ملزمان نے  تین خواتین سمیت 8 افراد کو زخمی بھی کر دیا تھا۔ ملزمان  واردات کے بعد روپوش ہو گئے تھے۔

روات پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا۔ ملزمان  کے چار ساتھیوں کو قبل ازیں گرفتار کیا جا چکا ہے۔

ایس پی صدر انعم شیر کا کہنا تھا کہ ملزمان  کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان  کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

وفاقی سرکاری ملازمین کو عید سے قبل تنخواہیں دینے کا فیصلہ

پیر مارچ 16 , 2026
Share اسلام آباد: حکومت نے وفاقی سرکاری ملازمین کو عید سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر وفاقی سرکاری ملازمین کو عید الفطر 2026ء کی چھٹیوں سے پہلے تنخواہ دی جائے گی۔ اطلاعات کے مطابق وفاقی سرکاری محکموں کو وزیرِاعظم […]

You May Like