گوجرانوالہ: حافظ آباد روڈ پر تیز رفتار ٹرک کی کیری ڈبہ کو ٹکر، 5 افراد جاں بحق، 4 زخمی

Share

حافظ آباد روڈ پر نوکھر کے قریب قلعہ دیوان سنگھ کے مقام پر المناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک نے کیری ڈبہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 55 سالہ نسرین، 45 سالہ رخسانہ، 13 سالہ بچہ اذان، 60 سالہ امجد پرویز اور 25 سالہ جبران شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں انجم، آمنہ، مجیداں بی بی اور شبنم شامل ہیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پاکستان کی یکجہتی کے لیے صوبوں میں اتفاق رائے ضروری: وزیراعظم

ہفتہ اکتوبر 25 , 2025
Share وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتے کو بلوچستان کی خوشحالی کو پاکستان کی ترقی سے جوڑتے ہوئے کہا ہے کہ صوبوں کے درمیان اتفاق رائے پاکستان کی وحدت اور یکجہتی کے لیے ضروری ہے۔ اسلام آباد میں بلوچستان ورکشاپ سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا: ’بلوچستان کے عوام ہمارے بھائی ہیں اور پاکستان […]

You May Like