عباس آفریدی کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں شرکت کیلیے روانہ

Share

پاکستان کرکٹ ٹیم ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے ہانگ کانگ روانہ ہوگئی۔ ٹیم کی قیادت عباس آفریدی کر رہے ہیں جبکہ پاکستان کا اسکواڈ ٹورنامنٹ کے لیے تیار ہے۔

ٹورنامنٹ 7 سے 9 نومبر تک ہانگ کانگ کے ِٹن وانگ روڈ ریکری ایشن گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، جس میں بارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جنہیں تین تین ٹیموں کے چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پاکستان گروپ سی میں شامل ہے اور اس کے میچز جمعہ 7 نومبر کو ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ عباس آفریدی (کپتان)، عبدالصمد، خواجہ محمد نافع، معاذ صداقت، محمد شہزاد، سعد مسعود اور شاہد عزیز پر مشتمل ہے جبکہ رضا کچلو ٹیم مینجر ہیں۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کچھ انسانوں کے سینگ کیوں اُگ آتے ہیں؟

بدھ نومبر 5 , 2025
Share گھوڑوں کے خاندان سے تعلق رکھنے والے جانور، جن میں گھوڑے، گدھے اور زیبرا شامل ہیں، چند دلچسپ خصوصیات رکھتے ہیں جنہیں ’چیسٹ نٹس‘ کہا جاتا ہے۔ یہ ہر گھوڑے پر پائی جاتی ہیں اور ان کی شکل سخت ابھاروں یا جلد کے موٹے حصوں جیسی ہوتی ہے، جو […]

You May Like