راولپنڈی، اڈیالہ روڈ پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا 9 گھنٹے سے زائد طویل دھرنا ختم

Share


راولپنڈی:

راولپنڈی اڈیالہ روڈ فیکٹری ناکہ پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور کارکنوں کا دھرنا 9 گھنٹے سے زائد جاری رہنے کے بعد ختم ہوگیا۔ شدید ٹھنڈ کے باوجود بڑی تعداد میں کارکن سڑک پر بیٹھے رہے۔

پولیس اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور قیادت نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا۔ بعد ازاں وہ فیکٹری ناکہ سے روانہ ہوگئے۔

مذاکرات کے دوران سینیٹر علامہ ناصر عباس، سلمان اکرم راجہ اور شاہد خٹک بھی موجود رہے جنہوں نے صورتحال کو پرامن طور پر حل کرنے میں کردار ادا کیا۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

اقوام متحدہ: انتونیو گوتیریش کی مدت 2026 میں پوری، جان نشین کی تلاش شروع

بدھ نومبر 26 , 2025
Share اقوام متحدہ کے آئندہ سیکرٹری جنرل کی تلاش منگل کو شروع ہوئی، جب رکن ممالک کو یکم جنوری 2027 سے شروع ہونے والی مدت کے لیے انتونیو گوتیریش کی جگہ نامزدگیاں بھیجنے کے لیے مدعو کیا گیا۔ یکم جنوری 2022 کو دوسری مرتبہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے […]

You May Like