لیاری میں مبینہ پولیس مقابلہ، خطرناک گروپ کا اہم کارندہ گرفتار

Share

چاکیواڑہ پولیس نے لیاری کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران گینگ وار سے تعلق رکھنے والے زاہد لاڈلا گروپ کے ایک اہم کارندے کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزم سے اسلحہ، نقدی، موبائل فون اور موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ کارروائی مرزا آدم خان روڈ پر ربانی مسجد کے قریب عمل میں لائی گئی جہاں ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔

مزید پڑھیں: کراچی، شہر میں دو مبینہ پولیس مقابلوں میں ایک ڈاکو ہلاک، 4 گرفتار

جوابی کارروائی میں ایک ملزم زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت سورج عرف بھکاری کے نام سے کی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار کے زاہد لاڈلا گروپ سے ہے اور وہ متعدد جرائم میں ملوث رہا ہے۔

اس کے قبضے سے اسلحہ، ایک موٹرسائیکل، نقد رقم اور موبائل فون برآمد کیے گئے ہیں۔ ملزم کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

جوبائیڈن شدید قسم کے پروسٹیٹ کینسر میں مبتلا: دفتر سابق صدر

پیر مئی 19 , 2025
Share جو بائیڈن کے دفتر نے اتوار کو بتایا ہے سابق امریکی صدر میں پروسٹیٹ کے ’شدید‘ قسم کے سرطان کی تشخیص ہوئی ہے جو ہڈیوں تک پھیل چکا ہے اور وہ علاج کے مختلف امکانات پر غور کر رہے ہیں۔ جوبائیڈن کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق […]

You May Like