PTI Stages Strong Protest in Senate Over Being Denied Meeting with Imran Khan

Share


اسلام آباد:

سینیٹ اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کی صحت اور ان سے ملاقات نہ کرانے پر پی ٹی آئی نے آج بھی سینیٹ میں شدید احتجاج کیا، اجلاس میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کراؤ کی نعرہ بازی بھی کی گئی۔

وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہے، بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیرِ صدارت سینیٹ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔

اجلاس میں سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ جب تک وفاقی وزیر بانی پی ٹی آئی سے متعلق جواب نہیں دیں گے تو اجلاس نہیں چلنے دیں گے، جس پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ میں نے اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی سے بات چیت کی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کا وقت بنایا ہے، ان سے ملاقات کرکے اس معاملہ کا حل نکالتے ہیں۔

اجلاس کے دوران بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرنے اور ان کی صحت سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں پر پی ٹی آئی نے احتجاج ریکارڈ کیا، اجلاس میں ڈائس بجا کر احتجاج کیا گیا، تاہم وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے تمام تر سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کو جھوٹا اور پروپیگنڈا قرار دے دیا۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ملاقاتوں کے حوالے سے وزیر داخلہ سے بھی بات کر لیتے ہیں۔

سینیٹ اجلاس میں کارروائی کے دوران کورم بھی پوائنٹ آوٹ کیا گیا، کورم پورا نہ ہونے کی صورت میں اجلاس میں آدھے گھنٹے کا وقفہ کیا گیا، وقفے کے بعد پی ٹی آئی کا احتجاج جاری رہا اور اسی دوران سینیٹ میں انکم ٹیکس ترمیمی بل 2025 کی نقل پیش کی گئی اور بل کو متعلقہ خزانہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔

اجلاس میں نجکاری کمیشن ترمیمی بل 2025 پیش کیا گیا جو کہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا، کارروائی کے دوران صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے تحفظ کا بل مشترکہ اجلاس کے سپرد کیا گیا۔

بل مشترکہ اجلاس بھیجنے کی تحریک سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے پیش کی، بل سینیٹ نے منظور کیا تھا تاہم قومی اسمبلی نے منظور نہیں کیا تھا، بعد ازاں سینیٹ اجلاس پیر شام 4 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

اسرائیلی فوج کا دمشق کے مضافات میں حملہ، 13 شہری جان سے گئے

جمعہ نومبر 28 , 2025
Share اسرائیلی فوج نے آج جمعے کی صبح شام کے دار الحکومت دمشق کے مضافات میں واقع قصبے بیت جن پر فضائیہ اور توپ خانے کے ذریعے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 13 شہری جان سے گئے۔ شامی ٹیلی ویژن کے مطابق اسرائیلی فوج کے ہیلی کاپٹر اور توپ خانے […]

You May Like