موٹروے ایم-4 پر بس اور کیری وین تصادم، 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی

Share


خانیوال:

موٹروے ایم-4 کے قریب ایک مہلک حادثہ پیش آیا جس میں مسافر بس اور کیری وین میں تصادم ہوا۔ حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 3 معمولی، 1 شدید زخمی ہوئے۔

سنٹرل ریجن کے ترجمان سید عمران احمد کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں و لاشوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کروایا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق کیری وین فنی خرابی اور ایندھن ختم ہونے کے باعث گاڑی سڑک پر روکی گئی تھی، جسے پیچھے سے آنے والی مسافر بس نے ٹکر مار دی۔

سیکٹر کمانڈر جائے حادثہ پر موجود تھے اور ریسکیو و ٹریفک آپریشن کی نگرانی کر رہے تھے۔ پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے تاکہ حادثے کی اصل وجوہات سامنے آ سکیں۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سعودی عرب کی بلوچستان میں حملوں کی مذمت، پاکستان سے یکجہتی کا اظہار

اتوار فروری 1 , 2026
Share سعودی عرب نے ہفتے کو پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں علیحدگی پسندوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے متعدد اضلاع میں منظم تشدد کی لہر میں شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں کی اموات کے بعد اسلام آباد کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔ پاکستانی فوج نے ہفتے کو بتایا تھا کہ […]

You May Like