کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.3 ریکارڈ

Share

کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.3 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے کشمیر اور گلگت بلتستان کے گردونواح میں محسوس کیے گئے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز گلگت بلتسان کا علاقہ ہے جبکہ زلزلے کا مرکز زیر زمین 12کلومیٹر تھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، انتظامیہ کی جانب سے صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ہمارے دشمن کو گھر بسائیں لیکن دشمن کا کردار ادا نہ کریں، خواجہ آصف کا سراج الدین حقانی کو پیغام

ہفتہ فروری 28 , 2026
Shareوزیر دفاع خواجہ آصف نے افغان طالبان کے وزیر داخلہ سراج الدین حقا نی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے دشمن کو بیشک اپنے گھر بسائیں لیکن ان کے ساتھ ملکر ہمارے ساتھ دشمن کا کردار ادا نہ کریں۔ اپنی سر زمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔ […]

You May Like