ہمارے دشمن کو گھر بسائیں لیکن دشمن کا کردار ادا نہ کریں، خواجہ آصف کا سراج الدین حقانی کو پیغام

Share

وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغان طالبان کے وزیر داخلہ سراج الدین حقا نی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے دشمن کو بیشک اپنے گھر بسائیں لیکن ان کے ساتھ ملکر ہمارے ساتھ دشمن کا کردار ادا نہ کریں۔ اپنی سر زمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔ ہماری روایت ، ثقافت اور دین سکھاتا ہے کہ جس گھر میں پناہ لی ہو اس کی خیر مانگتے ہیں۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حقانی صاحب آپ کی ماضی کی جنگوں میں سوویت یونین کے خلاف پاکستان دل وجان سے آپ کے ساتھ کھڑا تھا ۔ آپ ہمارے مہمان رہے آپ کے خاندانوں کی مہمان نوازی کی۔ تب کے لاکھوں مہمانوں میں لاکھوں ابھی بھی پاک سر زمین پہ پناہ گزین ہیں۔ ہماری پاک مٹی سے رزق کماتے ہیں۔ آپ بھی بمعہ خاندان ہمارے مہمان رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوویت یونین کے خلاف ہم نے مل کے جنگ لڑی۔ آپکا اور ہمارا ایک ہی ہدف تھا اور یہ ہدف آپکو اور ہمیں امریکا نے دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے آپ کے بزرگوں سے لیکر تین نسلوں کی مہان نوازی کی ہے ۔ صلہ کیا ملا آپ ہمارے قاتلوں کو پناہ دیں، معصوم بچوں کے خون سے ہولی کھیلنے والوں کو سینے سے لگائیں ۔ ہمارے گلی محلوں کو خون سے رنگین کرنے والوں کے حلیف بنیں۔

انہوں نے حقانی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں کابل گیا آپ سے ملاقات ہوئی تھی۔ ایک درخواست کی تھی ہمارے دشمنوں کے حلیف نہ بنے اعانت نہ کریں۔ آپ نے رقم ما نگی ہم وہ بھی دینے کو تیار تھے مگر ضمانت کوئی نہیں تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ جس نسبت سے آپ کو حقانی پکارا جاتا ہے وہ بہت عظیم بزرگ تھے ۔ اس نام کی ہی لاج رکھیں۔ ہم آپ سے کچھ بھی نہیں مانگتے۔ آپ اپنے گھر راضی رہیں ہم اپنے گھر راضی ہیں۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کیا واقعی ہر 200 میں سے ایک مرد چنگیز خان کی اولاد ہے؟

ہفتہ فروری 28 , 2026
Share ایک نئی تحقیق نے اس مشہور مفروضے کو غلط ثابت کر دیا ہے کہ جدید دور کا ہر 200 میں سے ایک مرد منگول فاتح چنگیز خان کی اولاد ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ آج چنگیز خان سے تعلق رکھنے والے زندہ افراد کی تعداد عام خیال سے […]

You May Like