آئی پی ایل میچز کی میزبانی، بھارتی اسٹیڈیم سے متعلق بڑی خبر!

Share

بینگالورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم کو آئی پی ایل 2026 کے میچز کی میزبانی کے لیے کلین چٹ مل گئی۔

کرک انفو کے مطابق اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور رواں آئی پی ایل سیزن کا اوپنر (جو رائل چیلنجرز بینگالورو اور سن رائزرز حیدرآباد کے درمیان 28 مارچ کو کھیلا جائے گا)، ایک پلے آف گیم اور فائنل کھیلا جائے گا۔

کرناٹکا کے وزیر داخلہ کی اپوائنٹ کی گئی ایک کمیٹی نے جمعے کے روز اسٹیڈیم کا تفصیلی جائزہ لیا۔ جائزے میں متعدد چیزوں کو پرکھا گیا جس میں ہجوم کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت میں اضافہ شامل ہے۔

پیر کےروز کرناٹکا استیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے حکام، آر سی بی کے اعلیٰ عہدے دار اور ماہرین کی کمیٹی جس کی سربراہی جی مہیشور راؤ نے کی، نے اسٹیڈیم کو حتمی منظوری کی۔

واضح رہے چناسوامی اسٹیڈیم آر سی بی کے پانچ ہوم میچز کی میزبانی کرے گا۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملہ: پاکستانی بارڈر مارکیٹس کی صورت حال

پیر مارچ 16 , 2026
Share ایران پر اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے حملوں کے بعد ایران سے ملحق بلوچستان پر معاشی اعتبار سے انتہائی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ بارڈر کی بندش اور ترسیلی نظام متاثر ہونے سے صوبے میں پٹرول، ایل این جی گیس اور دیگر اشیاء خوردونوش کی کمی آنے […]

You May Like