کراچی، زیرِ زمین پانی کے ٹینک میں صفائی کے دوران 3 افراد دم گھٹنے سے بے ہوش

Share

شہر قائد کے علاقے کورنگی ایک نمبر ضیا کالونی میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں زیرِ زمین پانی کے ٹینک کی صفائی کے دوران تین افراد کی حالت اچانک غیر ہو گئی۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی واٹر ریسکیو ٹیم ایمبولینس کے ہمراہ موقع پر پہنچی اور جان جوکھوں میں ڈال کر نیم بے ہوش افراد کو ٹینک سے باہر نکالا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زیرِ زمین ٹینک میں آکسیجن کی شدید کمی اور زہریلی گیسوں کے باعث افراد دم گھٹنے سے بے ہوش ہو گئے تھے۔

چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ صفائی کے دوران حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا، جو کسی بڑے سانحے میں بھی بدل سکتا تھا۔

متاثرہ تینوں افراد کو فوری طور پر قریب ترین اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ایک کی شناخت 15 سالہ سلیم کے نام سے ہو سکی ہے، جبکہ باقی دو افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تاجر کے گھر چھاپے کا معمہ حل، 200 سے زائد وارداتوں میں سہولت کار کا اعترافی بیان سامنے آ گیا

جمعرات جنوری 15 , 2026
Shareشہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں تاجر ذیشان کے گھر سادہ لباس اہلکاروں کے چھاپے کا راز کھل گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ذیشان شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی 200 سے زائد وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگ کا سہولت کار نکلا ہے۔ گرفتار ملزم کے ویڈیو […]

You May Like