بلیاں انسانوں کی خوشبو سے مالک اور اجنبی کا فرق کر سکتی ہیں: تحقیق

Share

ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ بلیاں انسانوں کی خوشبو سے اپنے مالک اور اجنبی کے درمیان فرق کر سکتی ہیں۔

ٹوکیو یونیورسٹی آف ایگریکلچر کے محققین کا کہنا ہے کہ بلیاں اجنبی کی خوشبو کو سونگھنے میں اپنے مالک کی نسبت زیادہ وقت صرف کرتی ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ مانوس انسانوں کو خوشبو کی بنیاد پر انہیں جلد پہچان سکتی ہیں۔

گذشتہ تحقیقات سے معلوم ہوا تھا کہ بلیاں دیگر بلیوں کو پہچاننے اور ایک دوسرے سے رابطے کے لیے سونگھنے کی حس استعمال کرتی ہیں لیکن یہ واضح نہیں تھا کہ وہ انسانوں میں بھی یہ تمیز کر سکتی ہیں یا نہیں۔

بدھ کو سائنسی جریدے ’پیلوس‘ میں شائع ہونے والی تازہ تحقیق میں یہ جاننے کی کوشش کی گئی کہ کیا بلیاں صرف خوشبو کی بنیاد پر مانوس اور اجنبی انسانوں کے درمیان فرق کر سکتی ہیں۔

محققین نے 30 گھریلو بلیوں پر تجربہ کیا، جن کے سامنے پلاسٹک ٹیوبز رکھے گئے، جن میں ان کے مالک یا کسی اجنبی شخص کے جسم کے مختلف حصوں (بغل، کان کے پیچھے اور انگلیوں کے درمیان) سے لیے گئے نمونے رکھے گئے تھے۔

تحقیق کے دوران بلیوں کے مالکان سے آن لائن سوالنامہ بھی پُر کروایا گیا تاکہ ان کے پالتو جانور کی شخصیت اور ان کے باہمی تعلق کا اندازہ لگایا جا سکے۔

مشاہدے میں پایا گیا کہ بلیاں اجنبی انسان کی خوشبو کو زیادہ دیر تک سونگھتی ہیں جبکہ اپنے مالک یا خالی نلی کی خوشبو میں کم دلچسپی لیتی ہیں۔

بلیاں اجنبی خوشبو کو شروع میں دائیں نتھنے سے سونگھتی ہیں جب کہ مانوس خوشبو پر وہ بائیں نتھنے پر منتقل ہو جاتی ہیں۔

تحقیق میں یہ بھی پایا گیا کہ وہ نر بلیاں جن کی شخصیت زیادہ جذباتی یا ناپسندیدہ تھی، ہر ٹیوب کو بار بار سونگھتی رہیں جبکہ خوش مزاج نر بلیوں نے ان کے مقابلے میں زیادہ سکون سے ایسا کیا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

تجربے کے دوران مادہ بلیوں کا سونگھنے کا طریقہ ان کی شخصیت یا مزاج سے متاثر نہیں ہوا۔

نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ گھریلو بلیاں مانوس اور اجنبی انسانوں کے درمیان خوشبو کی بنیاد پر فرق کر سکتی ہیں، تاہم یہ اب بھی واضح نہیں ہے کہ وہ کسی مخصوص انسان کو صرف خوشبو سے پہچان سکتی ہیں یا نہیں۔

تحقیق میں یہ بھی معلوم ہوا کہ بلیاں نئی خوشبو کو سونگھنے کے لیے دائیں نتھنے کو ترجیح دیتی ہیں، جس سے اشارہ ملتا ہے کہ ان کا دماغ مختلف کاموں کے لیے مختلف سمتوں میں تقسیم ہو سکتا ہے جب کہ ایسا مظاہرہ پہلے کتوں، مچھلیوں اور پرندوں میں بھی دیکھا جا چکا ہے۔

تحقیقی مقالے میں لکھا ہے کہ ’ہماری رائے میں بلیاں انسانوں کو پہچاننے کے لیے اپنی سونگھنے کی حس استعمال کرتی ہیں اور اس کے علاوہ ہم نے سونگھنے کے بعد مخصوص انداز میں جسم رگڑنے کے رویے کو بھی ریکارڈ کیا، جو ظاہر کرتا ہے کہ سونگھنا بلیوں میں ممکنہ طور پر خوشبو کو جذب کرنے سے پہلے کا تلاش کرنے والا رویہ ہو سکتا ہے۔‘

مقالے کے مابق: ’یہ معلوم کرنے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے کہ آیا بلیاں صرف خوشبو کی مدد سے کسی خاص انسان کو پہچان سکتی ہیں یا نہیں۔‘


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کوئٹہ: بم دھماکے میں دو بھائیوں کی موت، نو زخمی

ہفتہ مئی 31 , 2025
Share بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ہفتے کو پولیس نے بتایا کہ ایک بم دھماکے میں دو افراد جان سے گئے جبکہ نو زخمی ہو گئے۔ ایس پی اختر نواز نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکہ شام پانچ بجے کے قریب کوئٹہ […]

You May Like