مالک کو بپھرے بیل سے بچانے والے کتے نے بہادری کا ایوارڈ جیت لیا

Share

امریکی بیمہ کمپنی نیشن وائڈ پیٹ انشورنس نے اپنے گھر والوں کو بپھرےبیل سے بچانے والے کیلیفورنیا کے ایک کتے کے لیے اس سال کے ہیم بون ایوارڈ کا اعلان کردیا۔

اس سال کے فاتح کتے زیا نے شمالی کیلیفورنیا میں سیر کے دوران حملہ کرتے ایک بیل کے سامنے آکر اپنے مالک کو بچایا تھا۔

نیشن وائڈ کی جانب سے جاری ہونے والی نیوز ریلیز میں بتایا گیا کہ کتے کا مالک تو فوری طور پر بچ نکلا لیکن بیل نے زیا کے جبڑے پر ٹکر مار دی، جس سے اس کا دانت ٹوٹ گیا اور اس کو ایمرجنسی ویٹ میں لے جایا گیا، جہاں وہ ماہرین کے نگرانی میں مکمل صحتیاب ہوا۔

ہیم بون ایوارڈ سالانہ بنیادوں پر ایسے پالتو جانوروں کو دیا جاتا ہے جو غیر معمولی وقت میں غیر متوقع کارکردگی دکھا جاتے ہیں۔ یہ ایوارڈ ایک ایسے کتے کے نام پر ہے جو چھٹی کے دن ریفریجریٹر میں بند ہو گیا تھا اور پورا دن ہیم کھا کر گزارا تھا۔

زیا نے یہ ایوارڈ آن لائن ووٹنگ کے ذریعے جیتا۔ اس کے مقابلے میں نو دیگر امیدوار بھی تھے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

گلگت بلتستان: پہاڑی تودے سے بننے والی جھیل ٹوٹنے سے ’تباہ کن‘ سیلاب کا خدشہ

ہفتہ اگست 23 , 2025
Share پاکستان میں حکام نے ہفتے کو خبردار کیا ہے کہ دریائے غذر میں پہاڑ سے مٹی کے تودے گرنے سے بننے والی سات کلومیٹر طویل جھیل کے ٹوٹنے سے ممکنہ طور پر ’تباہ کن‘ سیلاب کا خدشہ ہے۔ قدرتی آفات سے نمٹنے کی قومی ادارے (این ڈی ایم اے) […]

You May Like