اسرائیلی حملے میں پاسداران انقلاب کے انٹیلیجنس سربراہ کی موت

Share

ایرانی میڈیا نے اسرائیلی حملوں میں ایران کے پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) کے انٹیلی جنس چیف اور ان کے نائب کی موت کی تصدیق کر دی۔

ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم نیوز کے مطابق آئی آر جی سی نے اتوار کو جاری بیان میں کہا کہ کہ ’پاسدران انقلاب کے شعبہ انٹیلی جنس کے سربراہ محمد کاظمی اور ان کے نائب حسن محقق اسرائیلی حملوں میں مارے گئے۔‘

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’آئی آر جی سی کے ایک اور کمانڈر محسن باقری اور تین دیگر نامعلوم سکیورٹی اہلکار بھی جان سے گئے۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

قبل ازیں اتوار کو اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نتن یاہو نے بھی یہ اشارہ دیا کہ محمد کاظمی اور حسن محقق تہران میں اسرائیلی فضائی حملے میں مارے گئے۔

نتن یاہو نے فاکس نیوز کو ایک انٹرویو میں کہا کہ ’کچھ لمحے پہلے ہم نے تہران میں انٹیلی جنس چیف اور ان کے نائب کو بھی نشانہ بنایا۔ ہمارے بہادر پائلٹ تہران کی فضاؤں میں ہیں اور ہم فوجی اور جوہری مقامات کو نشانہ بنا رہے ہیں۔‘

جمعے کو اسرائیل نے ایران پر بڑے پیمانے پر حملے شروع کیے، اسرائیل کے مطابق ان حملوں کا بنیادی ہدف فوجی اور جوہری تنصیبات تھیں۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ اس کا مقصد تہران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنا ہے۔

ان حملوں میں ایران کے کئی اعلیٰ فوجی کمانڈر مارے گئے  جن میں حسین سلامی، محمد باقری، امیر علی حاجی زادہ اور غلام علی رشید شامل ہیں۔ اسرائیلی حملوں میں متعدد جوہری سائنس دان بھی جان سے گئے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

اسرائیل کا ایرانی سرکاری ٹی وی پر حملہ، اینکر کچھ منٹوں بعد واپس لائیو آ گئیں

منگل جون 17 , 2025
Share اسرائیل کی جانب سے 13 جون کو ایران کی متعدد فوجی اور جوہری تنصیبات پر حملوں کے نتیجے میں ایرانی فوج کے چیف آف سٹاف میجر جنرل محمد باقری، پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی کے علاوہ کئی جوہری سائنس دانوں کی موت  کے بعد تہران کے جوابی حملے جاری ہیں جب کہ اسرائیل بھی […]

You May Like