کیسکو پسنی کا نادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن، متعدد علاقوں کے ٹرانسفارمر بند

Share

 

کیسکو پسنی کا نادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن، متعدد علاقوں کے ٹرانسفارمر بند

پسنی ( روزنامہ ایگل حب ) کیسکو پسنی نے بجلی بل نادہندگان کیخلاف جاری آپریشن کو مزید سخت کرتے ہوئے پسنی، اورماڑہ اور دریجی کے مختلف علاقوں میں ٹرانسفارمرز کے لنک اتار دیے اور کئی علاقوں کی بجلی منقطع کر دی۔ اس اقدام کا مقصد ماہ جون 2025 کے ریکوری اہداف کو پورا کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق وہ علاقے جہاں بجلی بلوں کی ادائیگی کی شرح کم ہے، وہاں ٹرانسفارمرز کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ تاہم، جن صارفین نے بجلی بند ہونے کے بعد اپنے واجبات ادا کیے، ان کی بجلی سپلائی فوری طور پر بحال کر دی گئی ہے۔

کیسکو حکام کا کہنا ہے کہ ہیڈ آفس کی ہدایات کی روشنی میں یہ کارروائیاں جاری ہیں، اور جہاں تک ممکن ہو رہا ہے، ریکوری اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ حکام نے متعلقہ علاقوں کے کونسلران، معتبرین اور ذمے داران سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی بلوں کی بروقت ادائیگی کے لیے عوام کو قائل کریں اور کیسکو کے واجبات کی وصولی میں اپنا کردار ادا کریں۔

کیسکو ترجمان کے مطابق، "ہم ہر موسم، ہر وقت اپنی صارفین کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔ سخت گرمی ہو یا بارش، ہم نے ہمیشہ گھروں کو روشن رکھا ہے۔ اب وقت ہے کہ صارفین بھی اپنی ذمے داری نبھاتے ہوئے بجلی بلوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائیں تاکہ بجلی کی فراہمی بغیر کسی تعطل کے جاری رکھی جا سکے۔”

کیسکو نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ جون کے مہینے کی ریکوری اہداف کی تکمیل کے ساتھ ساتھ آئندہ بھی مقررہ وقت پر بجلی بل جمع کروا کر ادارے کے ساتھ تعاون جاری رکھیں۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ایران اسرائیل تنازع: ایک اہم چیز نظرانداز نہیں کرنی چاہیے

ہفتہ جون 21 , 2025
Share مجھ سے پچھلے چند دنوں میں با رہا یہ سوال کیا گیا ہے کہ کیا مجھے کوئی ایسا وقت یاد آتا ہے جو آج کی طرح خطرناک محسوس ہوا ہو؟ میرا جواب ہے: ہاں، اکتوبر 1962 کا کیوبا میزائل بحران۔ وہ پوری دنیا کے لیے خوفناک لمحہ تھا، جب دو […]

You May Like