پاکستان کا پہلا عالمی مقابلہ قرأت ملائیشیا کے قاری نے جیت لیا

Share

ملائیشیا کے ایمن ردوان بن محمد رملان نے پاکستان کے پہلے بین الاقوامی مقابلہ قرأت میں پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ ایران کے عدنان مومنین خمیسہ اور پاکستان کے قاری عبدالرشید نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

یہ مقابلے 24 نومبر سے 29 نومبر تک دو مرحلوں میں اسلام آباد میں منعقد ہوئے، جس میں 30 سے زائد اسلامی ممالک کے شرکا نے حصہ لیا۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ہفتے کو مقابلے کی اختتامی تقریب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے سرفہرست چھ امیدواروں کو انعامات اور شیلڈز پیش کیں۔

ان کے ہمراہ وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف، مقابلے کے چیف جج اور کوآرڈینیٹر قاری صداقت بھی موجود تھے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے ایمن رضوان بن محمد رملان کو 50 لاکھ روپے نقد انعام دیا گیا جبکہ ایران اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے شرکا کو بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر 30 اور 20 لاکھ روپے کے انعامات دیے گئے۔

دریں اثنا افغانستان، انڈونیشیا اور مراکش سے تعلق رکھنے والے مقابلہ جیتنے والوں کو بالترتیب چوتھی، پانچویں اور چھٹی پوزیشن حاصل کرنے پر دو، دو لاکھ روپے کے انعامات دیے گئے۔

یہ مقابلے 24 نومبر سے 29 نومبر تک دو مرحلوں میں اسلام آباد میں منعقد ہوئے، جس میں 30 سے زائد اسلامی ممالک کے شرکا نے حصہ لیا۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

لاہور؛ خاتون کو ہراساں کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار

اتوار نومبر 30 , 2025
Shareپولیس نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے خاتون کا ہراساں کرنے والے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز کے نوٹس پر ایس پی شہربانو نقوی نے ٹیم تشکیل دی تھی۔ ایس ایچ او لیاقت آباد نے ملزم کو گرفتار کیا۔ اے ایس پی ماڈل ٹاؤن […]

You May Like