افغانستان کو غذائی امداد کی فراہمی کی اجازت دینے پر غور کر رہے ہیں: اسحاق ڈار

Share

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ہفتے کو کہا ہے کہ پاکستانی حکومت افغانستان کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر غذائی امداد کی فراہمی کی اجازت دینے کی اقوام متحدہ کی درخواست پر غور کر رہی ہے۔

اسحاق ڈار نے ہفتے کو اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ اقوام متحدہ نے افغانستان کو ضروری غذائی امداد کی فراہمی دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دینے کی باضابطہ درخواست کی ہے۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ یہ اجازت دینے کی کوشش کی جائے گی، حالاں کہ پاکستان میں افغانستان کی حمایت سے دہشت گردی کے واقعات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کی صورت حال ہمدردی کے لائق نہیں ہے۔

پاکستان اور افغانستان کے مابین اکتوبر میں سرحدی جھڑپوں کے بعد سے تناؤ کی کیفیت ہے۔ پاکستان کا اصرار ہے کہ افغانستان میں موجود کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے عسکریت پسند سرحد پار حملے کرتے ہیں اور انہیں انڈین سرپرستی حاصل ہے، لیکن کابل اور نئی دہلی اس کی تردید کرتے ہیں۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

دونوں ملکوں کے درمیان پہلے دوحہ اور اس کے بعد استبول میں مذاکرا ت کے بعد اگرچہ دوحہ اور ترکی کی ثالثی میں عارضی امن کا معاہدہ ہوا ہے، لیکن دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی برقرار ہے اور سرحدیں بند ہونے کی وجہ سے دوطرفہ تجارت رکی ہوئی ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے افغانستان کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا: ’یہ ان کی خام خیالی ہے کہ چیزیں ٹھیک نہیں ہو سکتیں۔ ہم فوجی ایکشن کر سکتے ہیں، لیکن یہ بھی ٹھیک نہیں ہے کہ بھائی کے گھر جا کر اور اندر جا کر گھس کر ماریں اور ان عناصر کو نکالیں۔ نکالنا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ اگر ہم انڈیا کو سبق سکھا سکتے ہیں تو یہ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔‘

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ ’وہ وقت دور نہیں جب دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مسلمان اور غیر مسلم اکٹھے ہو جائیں گے۔‘

افغانستان میں موجود عسکریت پسند گروہوں کے بارے میں نائب وزیراعظم نے کہا: ’میں نے افغانستان کی قیادت سے کہا تھا کہ آپ نے مسئلہ حل نہ کیا تو یہ آپ کے لیے بھی مصیبت بن جائیں گے اور وہ وقت دور نہیں ہے۔ ان کو اب اپنی پالیسی کو تبدیل کرنا چاہیے۔‘


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ ’سنجیدگی سے زیر غور‘: وزیر مملکت برائے قانون

اتوار نومبر 30 , 2025
Share وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے اتوار کو کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ پر ’سنجیدگی سے غور‘ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس ممکنہ اقدام کی ضرورت کو صوبے میں ’سکیورٹی اور گورننس کے مسائل‘ سے جوڑا۔ بیرسٹر عقیل ملک […]

You May Like