اجرک والی نمبر پلیٹس کی مفت فراہمی کیلیے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر

Share

سندھ حکومت کی جانب سے اجرک والی نمبر پلیٹس مفت فراہمی اورگاڑیوں پر لگی رجسٹریشن نمبر کی تختیاں تبدیل کرنے کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔

سماجی کارکن اور کراچی نوجوان تحریک کے چیئرمین فیضان حسین نے سندھ ہائیکورٹ میں یہ درخواست دائر کی جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سندھ حکومت کے نمبر پلیٹس کی تبدیلی کے فیصلے سے غریب شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق نئی نمبر پلیٹ نا لگانے والے شہریوں کی گاڑیاں ضبط کرلی جائیں گی۔ شہریوں نے پرانی نمبر پلیٹس رقم کی ادائیگی کے بعد حاصل کی تھیں۔ حکومت کو نئی ڈیزائن کی نمبر پلیٹ مفت فراہم کرنی چاہیں جبکہ پرانی نمبر پلیٹس بھی حکومت کی جاری کردہ ہی تھی۔

درخواست مین فیضان حسین نے مؤقف اختیار کیا کہ نئی نمبر پلیٹس کی غیر موجودگی پر جرمانے اور ضبطگی کی کوئی وجوہات نہیں ہیں۔ موٹر وہیکل اور ٹریفک پولیس نئی نمبر پلیٹس کی بنیاد پر کاروبار شروع کردیا ہے۔ اور نئی نمبر پلیٹ کے حصول کے لیے رقم وصول کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں شہریوں کو اجرک والی مفت نمبر پلیٹ فراہم کرنے والی جماعت کے دفتر پر چھاپہ، متعدد گرفتار

انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ سرکاری ادارے نئی نمبر پلیٹس مہینوں انتظار کروا رہے ہیں جبکہ ٹریفک پولیس کی جانب سے کراچی کے شہریوں کو غیر ضروری طور پر ہراساں کیا جارہا ہے۔

درخواست میں عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ حکومت کو شہریوں کو مفت نئی نمبر پلیٹس جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔ شہریوں پر جرمانے اور گاڑیوں کی ضبطگی بند کی جائے۔

درخواست میں سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، موٹر وہیکل رجسٹریشن ونگ اور ڈی آئی جی ٹریفک کو فریق بنایا گیا ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

وٹس ایپ کے مقابلے میں نئی میسجنگ ایپ جو آف لائن بھی کام کرتی ہے

بدھ جولائی 9 , 2025
Share ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی نے ’وٹس ایپ‘ کے مقابلے میں ایک نئی میسجنگ ایپ متعارف کرائی ہے جو وائی فائی یا فون سروس کے بغیر بھی کام کر سکتی ہے۔ ’بٹ چیٹ‘ نامی یہ ایپ فون کے بلوٹوتھ سگنل کے ذریعے چلتی ہے جس سے صارفین ایسے […]

You May Like