بنگلہ دیش میں سکول پر طیارہ گرنے کا واقعہ، 25 بچوں سمیت 27 اموات

Share

بنگلہ دیش میں وزارت صحت کے مطابق دارالحکومت ڈھاکہ میں پیر کو ایک سکول پر لڑاکا طیارہ گرنے کے واقعے میں مرنے والوں کی تعداد 27 تک پہنچ گئی ہے جن میں 25 بچے شامل ہیں۔

دارالحکومت ڈھاکہ میں بنگلہ دیش ایئر فورس کا تربیتی طیارہ پیر 21 جولائی کو ایک سکول کی عمارتوں پر گر گیا تھا جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 19 اموات اور 50 سے زائد شہریوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

تاہم اب خبر رساں ادارے اے ایف پی نے وزارت صحت و خاندانی بہبود کے چیف ایڈوائزر کے خصوصی معاون سیدالرّحمن کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ اس حادثے میں ’اب تک 27 افراد کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں 25 بچے اور ایک پائلٹ شامل ہیں۔‘

سیدالرّحمن نے مزید بتایا ہے کہ اس واقعے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 88 ہے جن کا ہسپتال میں علاج جاری ہے۔

بنگلہ دیشی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے پیر کو بتایا تھا کہ ایف 7 بی جی آئی طیارے نے دوپہر ایک بج کر چھ منٹ پر اڑان بھری اور تقریباً 12 منٹ بعد دارالحکومت کے شمالی حصے اترا کے علاقے دیا باڑی میں گر کر تباہ ہو گیا۔

مائل سٹون سکول اینڈ کالج کے ایک ترجمان نے بتایا تھا کہ طیارہ سکول کے گیٹ کے قریب اس وقت گر کر تباہ ہوا جب کلاسز ہو رہی تھیں۔

ٹیلی ویژن چینل بی ڈی نیوز 24 کے مطابق ترجمان کا کہنا تھا کہ ’طیارہ گیٹ پر گرا اور قریب ہی زمین کے ساتھ ٹکرا گیا۔ اس جماعت میں پڑھائی جاری تھی جہاں طیارہ گرا۔‘

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق بنگلہ دیش میں حکومت نے اس واقعے کے بعد ایک دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے جبکہ بنگلہ دیش کی فوج کے کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

’میکس‘ ایپ کیا روس میں جاسوسی کے لیے استعمال ہو گی؟

جمعرات جولائی 24 , 2025
Share صرف دو ماہ میں، روس میں فروخت ہونے والے ہر نئے ڈیجیٹل آلے میں ایک نئی میسنجر ایپ ’میکس‘ ہو گی۔ اس کے نیلے اور سفید رنگ کے خوشنما لوگو کے پیچھے ایک ایسا سافٹ ویئر ہے، جسے ماہرین ماسکو کی جانب سے روسی عوام کی نگرانی کی صلاحیت […]

You May Like