چکوال: موٹر وے پر بس حادثہ، تین بچوں سمیت آٹھ اموات

Share

راول پنڈی سے لاہور جانے والی ایک نجی کمپنی کی مسافر بس اتوار کی صبح موٹروے پر چکوال کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں آٹھ افراد جان سے گئے جبکہ 18 زخمی ہو گئے۔

موٹروے پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ایم ٹو بلکسر انٹرچینج کے مقام پر ’حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس کا اگلا بایاں ٹائر اچانک پھٹ گیا، جس کے بعد ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور وہ الٹ گئی۔‘

ریسکیو 1122 کے مطابق بس میں کل 40 مسافر سوار تھے۔ ریسکیو 1122 نے حادثے میں آٹھ اموات کی تصدیق کی ہے۔ مرنے والوں میں آٹھ ماہ سے دو سال کے درمیان کی عمر کے تین بچے شامل ہیں۔

’زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں کئی افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

موٹروے پولیس کے ترجمان نے مزید بتایا کہ ’حادثے کے بعد بس کا ڈرائیور موقعے سے فرار ہو گیا، تاہم اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔‘

ان کے مطابق ایسے حادثات میں عام طور پر ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر درج کی جاتی ہے کیونکہ یہ امکان موجود ہوتا ہے کہ وہ احتیاط برتنے میں ناکام رہا۔

حادثے کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ موٹروے پر چڑھنے والی پبلک سروس وہیکلز کی فٹنس چیک کرنے کے لیے ایک باقاعدہ طریقہ کار موجود ہے، جسے پبلک سروس وہیکل مینیجمنٹ انفارمیشن سسٹم کہا جاتا ہے۔

’اس سسٹم کے تحت ہر گاڑی کو موٹروے پر چڑھنے سے قبل ٹول پلازہ پر ڈیجیٹل اور فزیکل انسپیکشن سے گزارا جاتا ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ہر گاڑی کے ٹائر، بریکس، باڈی اور فٹنس سرٹیفکیٹ کی جانچ کی جاتی ہے۔

اگر کوئی گاڑی سفر کے لیے فٹ نہ ہو، ڈرائیور کا لائسنس نہ ہو یا گاڑی آف روٹ ہو تو اسے موٹروے پر چڑھنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔

ترجمان کے مطابق ابتدائی تفتیش میں شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کسی دوسری گاڑی یا ٹرک سے لوہے کا کوئی ٹکڑا گر کر بس کے ٹائر میں چلا گیا، جس کے باعث ٹائر پھٹا اور بس الٹ گئی۔

تاہم حادثے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

اسلام آباد انتظامیہ کی کارروائی، 25 من گدھے کا گوشت برآمد

اتوار جولائی 27 , 2025
Share اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے ہفتے کو ترنول میں کارروائی کرتے ہوئے25  من گدھے کا گوشت برآمد کر کے ملوث افراد کے خلاف فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) ضلعی انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا […]

You May Like