وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی: وزیر قانون

Share

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ہفتے کو بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی کابینہ نے آئین میں 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی۔

باکو میں موجودگی کی وجہ سے وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس کی ویڈیو لنک کے ذریعے صدارت کی۔

وفاقی وزیر قانون نے میڈیا کو بتایا کہ ’وفاقی کابینہ کو 27 ویں آئینی ترمیم پر بریفنگ دی گئی ہے اور وفاقی حکومت یہ ترمیمی بل آج سینیٹ میں پیش کرے گی۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ ’سینیٹ میں پیش کرنے کے بعد اس بل کو مشترکہ کمیٹی میں بھیجنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے تاکہ کمیٹی میں بل کی شقوں پر تفصیلی گفتگو ہو سکے۔‘

مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم میں این ایف سی ایوارڈز میں صوبائی حصے کے تحفظ کا خاتمہ، آرٹیکل 243 میں ترمیم، آئینی عدالت کا قیام، ایگزیکٹو مجسٹریٹس کی بحالی اور ججوں کے تبادلے، تعلیم اور آبادی کی منصوبہ بندی کے اختیارات کی وفاق کو واپسی کے اختیارات سمیت دیگر چیزیں شامل ہیں۔

اس سلسلے میں حالیہ دنوں میں وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ، مسلم لیگ ق، بلوچستان نیشنل پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی سمیت تمام اتحادی جماعتوں سے مشاورت کر کے ترمیم کی حمایت مانگی تھی۔

وزیر قانون نے بتایا کہ وزیراعظم نے بل کی تیاری کے دوران تمام اتحادی جماعتوں سے مشاورت کی ہے۔ ان کے مطابق: ’چارٹر آف ڈیموکریسی کے تحت ایک وفاقی آئینی عدالت کے قیام پر اتفاق رائے ہو چکا ہے۔‘

اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ ’اب ایک الگ وفاقی آئینی عدالت کے قیام کی تجویز بل کی صورت میں پارلیمان کے سپرد کی جائے گی۔‘

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ’ججوں کے تبادلے کا اختیار جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کو دینے کی تجویز ہے، جبکہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بھی ججوں کے تبادلے کے عمل کا حصہ ہوں گے۔‘


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

البانیہ یونان سرحد پر مکڑیوں کا ’میگا سٹی‘ دریافت

ہفتہ نومبر 8 , 2025
Share محققین نے مکڑی کا ایک ایسا جالا دریافت کیا ہے، جو دنیا کا وہ سب سے بڑا جالا ہو سکتا ہے، جس کے بارے میں اب تک پتہ چلایا جا چکا ہے۔ اس ’میگا سٹی‘ میں ہزاروں مکڑیاں موجود ہیں۔ مکڑیوں کا یہ شہر البانیہ اور یونان کی سرحد […]

You May Like