چمن میں بم دھماکے سے 6 افراد کی موت، وزیر اعظم کی مذمت

Share

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں حکام نے بتایا کہ پاکستان افغانستان سرحد کے قریب جمعرات کو ایک زور دار بم دھماکے میں چھ افراد جان سے گئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر چمن امتیاز علی بلوچ نے فون پر بتایا کہ واقعہ سرحد کے قریب بہاول ٹیکسی سٹینڈ پر پیش آیا، جہاں ایک دکان میں موجود بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا۔

ایس ایچ او چمن ولی کاکڑ نے بتایا کہ مرنے والوں میں دو افراد کی شناخت ہو چکی ہے، جو چمن کے رہائشی تھے۔

انہوں نے کہا کہ تحقیقات جاری ہیں کہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے ہوا یا بارودی مواد کے پھٹنے کی وجہ سے۔

دھماکے کے فوری بعد سول ہسپتال میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی۔

نعشوں اور ایک زخمی کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں زخمی کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

حکومت بلوچستان نے دھماکے کی سخت مذمت کرتے ہوئے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا۔

محکمہ داخلہ کے ایک بیان میں کہا گیا کہ دھماکے کے بعد لیویز فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے موقعے پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد جمع کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ابتدائی تحقیقات کے دوران دھماکے کی نوعیت اور محرکات کا تعین کیا جا رہا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چمن میں سرحد کے پاس کار پارکنگ میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے کے ذمہ داروں کے تعین کر کے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ 

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ بلوچستان میں شرپسندی پھیلانے والے عناصر بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے دشمن ہیں لیکن حکومت شرپسندوں کے مذموم مقاصد کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گی۔

صوبہ بلوچستان میں اس سال کئی سنگین حملے ہوئے۔ مارچ میں کالعدم بی ایل اے نے ایک مسافر ریل گاڑی کو ہائی جیک کر لیا تھا۔

مئی میں خضدار میں ایک سکول بس کو خودکش بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا، جس میں متعدد بچے جان سے گئے۔

سکیورٹی فورسز، عام شہری اور غیر مقامی مزدور اکثر ان حملوں کی زد میں رہتے ہیں۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پاکستان میں زرعی ترقی کے لیے شارجہ، پاکستانی کمپنیوں کا معاہدہ

جمعہ ستمبر 19 , 2025
Share پاکستان میں زراعت اور لائیو سٹاک کے میدانوں میں تحقیق اور ترقی کی غرض سے جمعرات کو شارجہ کے شیخ سلطان بن خالد بن سلطان القاسمی کی کمپنی اور پاکستان کی گرین کارپوریٹ انیشیٹو (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط ہوئے۔ گرین کارپوریٹ انیشی ایٹوکے […]

You May Like