انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ، سلمان الیون نے حارث الیون کو شکست دے دی

Share

دبئی میں موجود قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ میں سلمان الیون نے حارث الیون کو شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سلمان الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 142 رنز بنائے۔ حسن نواز 39 گیندوں پر 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

صائم ایوب نے 45 اور صاحبزادہ فرحان نے 25 رنز بنائے۔

حارث الیون کی جانب سے صفیان مقیم نے تین جبکہ سلمان مرزا اور حسن علی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں حارث الیون 19.5 اوورز میں 140 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ محمد عرفان 36 اور ماینک چوہدری 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

سلمان الیون کی جانب سے شاہین آفریدی نے پانچ، محمد نواز اور سلمان علی آغا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے پاکستان ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 27 اگست تک جاری رہے گا۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

غزہ کے 2 ہزار زخمیوں کے جزیرے پر علاج پر انڈونیشین حکومت پر تنقید

ہفتہ اگست 23 , 2025
Share انڈونیشیا کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ غزہ کے 2000 زخمی فلسطینیوں کے علاج کے لیے ان کے انخلا کے منصوبے کو حتمی شکل دے رہا ہے۔ زخمی فلسطینیوں کا ممکنہ طور پر غیر آباد جزیرے گالانگ پر علاج کیا جائے گا۔ ایک اعلیٰ حکومتی اہلکار […]

You May Like