برطانیہ کا پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلیے ایک ارب روپے سے زائد ہنگامی امداد کا اعلان

Share


اسلام آباد:

برطانیہ نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے ایک ارب روپے سے زائد ہنگامی امداد کا اعلان کیا ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے سیلاب اور مون سون بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں برطانیہ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

انہوں نے برطانیہ کی جانب سے 30 لاکھ پاؤنڈ ہنگامی امداد اور مزید انسانی ہمدردی کی معاونت کا اعلان بھی کیا۔

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے بروقت تعاون اور یکجہتی پر برطانوی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام متاثرہ عوام کے لیے بڑی سہولت ثابت ہوگا۔

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، اعلیٰ سطح کے روابط کی اہمیت اور خطے کی موجودہ صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

انتظامیہ کی سیلاب وارننگ بروقت سننے سے بچت ہوئی: بستی لنگڑیال کے اسلم

جمعہ ستمبر 12 , 2025
Share سیلاب کی تباہ کاریاں پاکستان کے مختلف علاقوں میں سینکڑوں خاندانوں کو متاثر کر رہی ہیں۔ لیکن کچھ خاندان ایسے بھی ہیں جو انتظامیہ کی بروقت وارننگ پر عمل کر کے اپنی جانیں اور اپنے پیارے محفوظ بنانے میں کامیاب ہوئے۔ ملتان میں بستی لنگڑیال کے رہائشی 72 سالہ […]

You May Like