فتنۃ الخوارج کی بڑھتی پریشانی اور خارجی سرغنہ کے ہولناک انکشافات منظرِ عام پر

Share

فتنۃ الخوارج کی بڑھتی پریشانی اور خارجی سرغنہ کے ہولناک انکشافات منظرِعام پر آگئے۔

سیکیورٹی ذرائع  نے کہا کہ فتنۃ الخوارج کے درمیان پے در پے ناکامیوں کے بعد اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، مصدقہ ذرائع کے مطابق پچھلے تین ماہ میں فتنہ الخوارج کی بڑی تشکیلیں بارڈر کراسنگ کے دوران ہی ماری گئی، ان  بڑی تشکیلوں کے مارے جانے سے خارجی سرغنہ سخت  تذبذب اور اندرونی ناچاکی کا شکار ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع  کے مطابق خارجی نور ولی بارہا اپنے پیادہ خارجیوں کو ان  ہونے والے بھاری نقصانات کی وجہ سے موبائل فون وغیرہ کے استعمال سے دور رہنے کی سخت ہدایات بھی دے چکا ہے، خارجی سرغنہ اپنے دہشت گردوں کو مساجد، عوامی حجرات اور غیر قانونی افغان جو عام آبادی میں رہتے ہیں، کے گھروں کو دہشت گرد مواد بنانے اور چھپنے کے لئے استعمال کرنے کے احکامات دے چکے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع  کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد عام لوگوں میں گھل مل کر رہنے اور سیکیورٹی فورسز کے  دہشت گردوں کے خلاف ان جگہوں پر ایکشن کی صورت میں، عوام کو ڈھال کے طور پر استعمال کرنا ہے، مساجد اور حجرات کے استعمال سے دہشت گرد کسی بھی ممکنہ نقصان کی صورت میں آسانی سے عوام کو نشانہ بنانے کا جھوٹا بیانیہ بنا لیتے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع  کے مطابق پچھلے دنوں خارجی عبدل صمد کے ہوش رُبا انکشافات بھی یہ بات واضح کرتے ہیں کے مساجد اور حجرات کو آئی ای ڈی بنانے اور خارجیوں کے چھپنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے، سوشل میڈیا پر  عام لوگوں خاص طور پر چھوٹے بچوں کی جھوٹی، اے آئی جنریٹڈ اور پرانی ویڈیوز اور تصاویر چلا کر لوگوں کو گمراہ کرنے کا خارجیوں کا پرانا ہتھکنڈہ بھی خارجی سرغنہ کی نئی ہدایات میں شامل ہے۔

سیکیورٹی ذرائع  نے کہا کہ خارجی سرغنہ نے پاکستان میں موجود غیر قانونی افغان شہریوں کو حملوں میں زیادہ تعداد میں شامل کرنے کی بھی واضح ہدایات دے دی ہیں۔

مصدقہ ذرائع کے مطابق حالیہ دیر اور جنوبی وزیرستان کے دہشت گردانہ حملوں میں زیادہ تعداد افغانستان سے آئے دہشت گردوں کی تھی، سیکیورٹی فورسز خارجیوں  اور انکے سہولتکاروں کے پاکستان سے صفایا کے لئے پوری طرح تیار اور پر عزم ہیں۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

روس کے ڈرون حملے، رومانیہ اور پولینڈ نے جنگی طیارے الرٹ کر دیے

اتوار ستمبر 14 , 2025
Shareکیف: روس کے تازہ ڈرون حملوں کے بعد نیٹو رکن ممالک رومانیہ اور پولینڈ نے اپنے جنگی طیارے فوری طور پر فضاء میں بھیج دیے۔  رومانیہ کی وزارتِ دفاع نے بتایا کہ ایک روسی ڈرون نے ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جس پر دو ایف-16 طیارے الرٹ […]

You May Like