ایف آئی اے، رینجرز کی مشترکہ کارروائی، جعلی ڈالرز فروخت میں ملوث ملزم گرفتار

Share


کراچی:

وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کارپوریٹ کرائم کراچی نے رینجرز کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران جعلی ڈالرز کی فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارپوریٹ کرائم کراچی نے انٹیلیجنس بنیاد پر رینجرز کے ساتھ مشترکہ کارروائی کی، جس کے دوران جعلی امریکی ڈالر کی فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا گیا اور ملزم کی شناخت محمد شفیق کے نام سے ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم کو موبائل مارکیٹ صدر کراچی سے گرفتار کیا گیا، ملزم کو جعلی ڈالرز کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے 94 ہزار جعلی امریکی ڈالرز ، 16180 روپے اور موبائل فون بھی برآمد ہوا ہے اور اس حوالے سےتفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مغوی اسسٹنٹ کمشنر افضل باقی کی لاش ہرنائی سے مل گئی: لیویز

اتوار ستمبر 21 , 2025
Share بلوچستان کے سیاحتی مقام زیارت سے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل باقی کی لاش اتوار کو ہرنائی سے مل گئی۔ لیویز ہیڈ کوارٹر زیارت کے رسالدار محمد عمران دومڑ نے بتایا کہ 10 اگست کو زیارت کے علاقے زہزری سے محمد افضل اور ان کے بیٹے کو […]

You May Like