ٹرمپ کے امن منصوبے پر ردعمل دینے سے قبل مشاورت کی جائے گی: حماس

Share

حماس نے منگل کو کہا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ غزہ امن منصوبے پر باضابطہ ردعمل دینے سے پہلے تنظیم کے اندر اور دیگر فلسطینی گروہوں کے ساتھ مشاورت کرے گی۔

اسرائیلی وزیرِ خارجہ جدعون سار نے سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں کہا کہ اسرائیل ٹرمپ کے اس منصوبے کو قبول کر چکا ہے اور اب یہ فیصلہ حماس نے کرنا ہے۔

قطر نے کہا ہے کہ وہ منگل کو حماس کے مذاکرات کاروں اور ترکی کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے پر بات چیت کرنے والا ہے، وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ حماس اس کا ’ذمہ داری سے‘ جائزہ لے گی۔

قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ’(حماس) کے مذاکراتی وفد نے ذمہ داری سے اس کے جائزے کا وعدہ کیا ہے۔‘ 

انہوں نے مزید کہا ’آج ایک اور ملاقات بھی ہو گی، جس میں مذاکراتی وفد کے ساتھ ترک فریق بھی شریک ہوں گے۔‘

دوسری جانب اس منصوبے کو بین الاقوامی برادری کی طرف سے وسیع حمایت مل رہی ہے۔ صدر ٹرمپ اور نیتن یاہو نے پیر کو وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے بعد اس منصوبے پر اتفاق کیا تھا۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ ماسکو اس منصوبے کی کامیابی کا خواہاں ہے۔ ان کے مطابق روس تمام فریقین کے ساتھ رابطے میں ہے اور اگر کہا گیا تو تصفیے میں تعاون کرے گا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ وہ غزہ میں امدادی سامان کی فراہمی بڑھانے کے لیے تیار ہے۔ ٹرمپ کے منصوبے میں کہا گیا ہے کہ امدادی سامان اقوام متحدہ اور ریڈ کریسنٹ کے ذریعے بغیر کسی رکاوٹ کے پہنچایا جائے گا۔

چین نے ایک بار پھر دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

جرمن چانسلر فریڈرش مرز نے ٹرمپ کے ’مسلسل اقدامات‘ کو سراہا اور منصوبے کو جنگ کے خاتمے کا بہترین موقع قرار دیا۔ انہوں نے حماس سے قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے بھی امریکی منصوبے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے دو ریاستی حل ہی ’واحد ممکنہ راستہ‘ ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کراچی کے علاقے ملیر میں زلزلے کے جھٹکے

بدھ اکتوبر 1 , 2025
Shareکراچی کے علاقے ملیر میں 3.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ محکمہ موسمیات کراچی کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.2 جبکہ گہرائی 10 کلو میٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ صبح 9 بج کر 34 منٹ پر آیا جس کا مرکز ملیر سے […]

You May Like