تاجر کے گھر چھاپے کا معمہ حل، 200 سے زائد وارداتوں میں سہولت کار کا اعترافی بیان سامنے آ گیا

Share

شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں تاجر ذیشان کے گھر سادہ لباس اہلکاروں کے چھاپے کا راز کھل گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ذیشان شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی 200 سے زائد وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگ کا سہولت کار نکلا ہے۔

گرفتار ملزم کے ویڈیو بیان میں اعتراف کیا گیا کہ گینگ کی جانب سے لوٹ مار کے دوران حاصل شدہ سامان وہ ذیشان کو فروخت کرتے تھے۔

اس کے علاوہ ملزم نے بتایا کہ گرفتاری کی صورت میں ذیشان کی رہائی کے لیے اقدامات بھی کرتا تھا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف انسداد دہشت گردی سمیت 14 سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس گرفتاری سے شہر میں لوٹ مار اور جرائم پیشہ گروہوں کی کارستانیوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کراچی، صفورا ڈاؤ لیبارٹری کے قریب پولیس مقابلہ، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

جمعہ جنوری 16 , 2026
Share کراچی: شہر قائد کے علاقے صفورا ڈاؤ لیبارٹری کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو ڈاکو زخمی ہو گئے۔ چھیپا ذرائع کے مطابق ایک ڈاکو پولیس کی فائرنگ سے جبکہ دوسرا عوامی تشدد کے باعث زخمی ہوا۔ اطلاع ملنے پر پولیس […]

You May Like