آسمان پر بیک وقت دو سورج نمودار، شہری حیران رہ گئے

Share

روس کے جزیرے سخالین میں آسمان پر بیک وقت دو سورج نمودار ہونے کا منفرد اور دلفریب منظر دیکھ کر شہری حیران رہ گئے۔ اس غیر معمولی منظر کو مقامی افراد نے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ منظر دراصل قدرتی موسمیاتی عمل کا نتیجہ تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ حقیقت میں دو سورج نہیں تھے بلکہ شدید سردی کے باعث فضا میں بننے والے برف کے ننھے کرسٹلز نے سورج کی روشنی کو منعکس کیا، جس سے ایک ہی سورج دو جگہوں پر طلوع ہوتا دکھائی دیا۔ اس قدرتی مظہر کو سائنسی اصطلاح میں ’سن ڈوگ‘ کہا جاتا ہے۔

Two suns rise over parts of Russia

Sakhalin residents spot a rare sun dog caused by ice crystals in the air pic.twitter.com/U4vX2xNac4
— RT (@RT_com) January 24, 2026

رپورٹس کے مطابق جزیرہ سخالین میں آج درجہ حرارت منفی 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ پارہ منفی 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ شدید سرد موسم کے باعث ایسے نایاب مناظر کا نظر آنا ممکن ہوجاتا ہے۔

 


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خلائی مخلوق کئی سیاروں پر موجود ہو سکتی ہے: تحقیق

اتوار جنوری 25 , 2026
Share ایک نئی تحقیق کے مطابق ایسے سیاروں کی تعداد ہماری سوچ سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے جو خلائی مخلوق کا گھر ہو سکتے ہیں۔ برسوں سے سائنس دان زندگی کی تلاش ’قابل رہائش‘ یا ’معتدل درجہ حرارت والے‘ زون میں کرتے رہے ہیں، جہاں مائع پانی کے لیے […]

You May Like