مشرق وسطی میں کشیدگی سے مہنگائی میں اضافہ، ترقی کی رفتار میں کمی متوقع: آئی ایم ایف

Share

عالمی مالیاتی فنڈ ’آئی ایم ایف‘ کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جیورجیوا نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ سے مہنگائی میں اضافہ اور عالمی ترقی کی رفتار میں کمی متوقع ہے۔

انہوں نے یہ بات پیر کو روئٹرز سے گفتگو میں کہی جب کہ عالمی معیشت کے بارے میں پیش گوئی اگلے ہفتے جاری ہونے والی ہے۔

امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد تہران کی طرف سے جوابی کارروائیوں کے بعد عالمی سطح پر توانائی کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا ہوئی ہے کیونکہ ایران نے موثر طور پر آبنائے ہرمز کو بند کر دیا ہے، جو دنیا میں تیل اور گیس کی ترسیل کے لیے اہم راستہ ہے۔

اس مصروف تجارتی آبی گزرگاہ کی بندش کے اثرات دنیا کے بیشتر ممالک پر نظر آنا شروع ہو گئے ہیں کیونکہ اس کے ذریعے روزانہ دنیا کے تیل کا 20 فیصد حصہ اور قدرتی مائع گیس (ایل این جی) کا 30 فیصد حصہ گزرتا ہے۔
 

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان حالات میں آئی ایم ایف نے عالمی ترقی کے اہداف میں کمی اور مہنگائی میں اضافے کے امکان کو ظاہر کیا ہے۔

کرسٹالینا جیورجیوا نے کہا کہ جنگ نہ ہوتی تو آئی ایم ایف کو توقع تھی کہ 2026 اور 2027 میں عالمی سطح پر معیشت میں کچھ بہتر آئے گی۔ ’ اب ہر راہ مہنگائی میں اضافے اور ترقی کی کمی کی طرف جاتی ہے۔‘

 جیورجیوا نے کہا کہ ’ہم غیر یقینی صورت حال سے دوچار ہیں۔‘ انہوں نے اس کے لیے جیوپولیٹیکل کشیدگی، موحولیاتی اور آبادیاتی تبدیلیوں کا حوالہ دیا۔’اس کا مطلب ہے کہ اس جھٹکے سے بحالی کے بعد ہمیں اگلے جھٹکے کے لیے بھی خبردار رہنا ہو گا۔‘

آئی ایم ایف کی سربراہ نے کہا کہ جنگ نے عالمی تیل کی فراہمی کو 13 فیصد تک کم کر دیا ہے، اور اس کے اثرات تیل اور گیس کی ترسیل اور متعلقہ سپلائی چینز اور دیگر صنعتوں پر بھی پڑ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چاہے جنگ جلد ختم ہو جائے اور بحالی نسبتاً تیز ہو تب بھی اس کے اثرات ترقی کے اہداف میں کمی اور مہنگائی کے تخمینے میں اضافے کے صورت میں سامنے آئیں گے اور اگر جنگ طویل ہو گئی، تو مہنگائی اور ترقی پر اثر زیادہ ہو گا۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

استنبول میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فائرنگ، ایک حملہ آور مارا گیا: ترک حکام

منگل اپریل 7 , 2026
Share ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ جاری ہے۔ امریکہ نے اسے ’آپریشن ایپک فیوری‘ جبکہ ایران نے جوابی کارروائی کو ’وعدہ صادق 4‘ کا نام دیا ہے۔  امریکی صدر کی ایران کو مہلت آج ختم ہو رہی ہے۔ اس جنگ کی تازہ ترین اپ ڈیٹس۔ شام 5 بجے   آج […]

You May Like