سعودی عرب میں حج کا آغاز چار جون، پاکستان میں عید الاضحیٰ سات کو ہو گی

Share

سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے منگل کی شام اعلان کیا ہے کہ مملکت میں ذوالحجہ کا چاند نظر آ گیا ہے جس کے مطابق یوم عرفہ پانچ جون کو ہو گا۔

عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب میں چاند نظر آنے کے بعد حج کا آغاز چار جون کو منیٰ میں حجاج کرام کے اجتماع سے ہو گا جبکہ یوم عرفہ پانچ جون کو ہو گا۔

اسی طرح سعودی عرب میں عید الضحیٰ 6 جون کو منائی جائے گی۔

دوسری جانب پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد ذوالحجہ کا آغاز 29 مئی 2025 کو ہوگا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستان میں ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے ذونل کمیٹیوں کے علاوہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منگل کو اسلام آباد میں ہوا۔

اجلاس کے بعد رویت ہلال کمیٹی سربراہ مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ ملک میں عید الضحیٰ سات جون بروز ہفتہ منائی جائے گی۔

اعلان کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ ملک میں کہیں بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی ہے۔

 


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پاکستان، ایران فوجی سربراہان کی سرحدی علاقوں کو معاشی زون بنانے پر گفتگو

بدھ مئی 28 , 2025
Share پاکستان اور ایران کے فوجی سربراہان نے منگل کو ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سرحدی علاقوں کو ’معاشی زونز‘ میں تبدیل کرنے پر گفتگو کی ہے۔ پاکستان فوج کے شعبہ تعلاقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے منگل کو جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل سید […]

You May Like