پاکستان کے دفتر خارجہ نے ہفتے کو بتایا کہ ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی دعوت پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود، ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان اور مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی اتوار سے اسلام آباد کا دو روزہ دورہ کریں گے۔ دفتر خارجہ نے ایک بیان میں بتایا […]

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ 16 مارچ کو افغانستان میں ایک منشیات کے علاج کے مرکز پر کیا گیا پاکستانی فضائی حملہ غیر قانونی تھا اور یہ ممکنہ طور پر جنگی جرم تھا۔ تنظیم نے پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ […]

سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے 26 مارچ کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’کراچی سے گزشتہ 24 دنوں کے دوران ہونے والی ترسیلات تقریباً پورے سال کے برابر ہو چکی ہیں۔‘ اسے انہوں نے شہر کی معاشی بحالی کی علامت قرار دیا۔ ان کے مطابق خلیج […]

پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اتوار کو بتایا کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث عالمی نیٹ ورک کے رکن ملزم قاصد علی کو گوجرنوالہ سے گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزم مراکش کشتی حادثے میں بھی ملوث ہے۔ ایف آئی اے نے اپنے بیان میں کہا کہ ملزم […]

پاکستان انٹرنیشنل ائرلائنز (پی ائی اے) کی پہلی پرواز پی کے 785 تین سو سے زائد مسافروں کے ساتھ اسلام آباد سے اتوار کو لندن روانہ ہوگئی۔ ​پی ائی اے کی پرواز کو سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد علی اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے الوداع کیا۔ افتتاحی […]

کراچی میں قائم انڈس ہسپتال نے انٹرنیشل لیڈرشب اینڈ ٹریننگ پروگرام کے دوسرے بین الاقوامی ای این ٹی سرجری ویک 2026 میں ایک ہفتے کے دوران 60 پیچیدہ آپریشن کیے۔ اس عمل میں امریکی ماہر سرجنز بھی شریک تھے۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 7 سے 13 فروری کے […]

پاکستان کے ایک عہدیدار نے خبررساں ادارے ’روئٹرز‘ کو بتایا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور پارلیمنٹ کے سیپکر محمد باقر قالیباف کو اپنی ہٹ لسٹ سے ہٹا دیا۔ خبر میں کہا گیا کہ پاکستان نے واشنگٹن سے درخواست کی تھی کہ ان شخصیات کو […]

الگزینڈرا واٹسن دل کے ایک نایاب مرض میں مبتلا ہیں۔ وہ اپنے کارڈیالوجسٹ کے بجائے ’چیڈ‘ (ان کا چیٹ جی پی ٹی کے لیے رکھا گیا نام) سے رجوع کرتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز اکثر مصروف ہوتے ہیں اور گوگل صرف ڈراتا ہے، لیکن اے آئی ان […]

شجاع آباد کے علاقے چھچوشاہ میں سسرالیوں کی جانب سے دو بہنوں پر مبینہ بہیمانہ تشدد کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں 125 موٹر سائیکل کی ڈیمانڈ پوری نہ ہونے پر دونوں بہنوں کو سسرالیوں نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ متاثرہ خاتون شہناز کے مطابق، ان کے سسرال […]

پاکستان نے مشرق وسطیٰ کے جاری بحران کے سبب جیٹ فیول کی فراہمی سے متعلق خدشات کے پیشِ نظر غیر ملکی ایئرلائنز کو احتیاطی تدابیر کے طور پر واپسی کا ایندھن ساتھ لانے اور ملک میں ری فیولنگ محدود رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ ہدایت پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی […]