جعلی ڈگری کیس: سپریم کورٹ کا استاد کیخلاف خیبر پختونخواہ حکومت کو ریکارڈ جمع کرانے کا حکم

Share

سپریم کورٹ آف پاکستان نے استاد کی جعلی ڈگری سے متعلق کیس میں ٹیچر صفت اللہ کیخلاف خیبر پختونخواہ حکومت کو ریکارڈ جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

جسٹس حسن رضوی نے ریمارکس دیے کہ حکومت کو نوکری دینے سے پہلے ڈگری کی تصدیق کرنی چاہیے تھی،  ڈگری کی تصدیق کرانے مین کتنا وقت لگتا ہے۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل نے مؤقف اپنایا کہ ڈگری کی تصدیق نوکری کے بعد ہوتی ہے، صفت اللہ نے جس مدرسہ کی ڈگری دکھائی وہ غیر رجسٹرڈ تھا۔

ٹیچر صفت اللہ نے مؤقف اختیار کیا کہ میری نوکری میرٹ پر ہوئی، محکمانہ انکوائری میرے حق میں ہوئی۔

جسٹس نعیم اختر افغان نے استفسار کیا کہ 2019 سے آج 2025 ہو گیا خیبر پختونخواہ حکومت آج تک کیا کیا، ایڈیںشنل ایڈووکیٹ جنرل نے جواب دیا کہ صفت اللہ کو شوکاز دیا تو دوسرے مدرسہ سے ڈگری پیش کردی۔

عدالت نے کیس کا ریکارڈ طلب کرکے سماعت ملتوی کردی۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

انڈین کشمیر کے تمام ڈیمز کے دروازے کھول دیے گئے، پاکستان کو الرٹ جاری

بدھ اگست 27 , 2025
Share انڈین حکومت کے ایک ذریعے نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ بدھ کو دہلی کے زیر انتظام کشمیر میں شدید بارشوں کے بعد وہاں دریاؤں پر بڑے ڈیموں کے تمام دروازے کھول دیے گئے ہیں اور پڑوسی ملک پاکستان کو بہاوٴ میں اضافے کے امکان سے خبردار […]

You May Like