کے پی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 13 عسکریت پسند مارے گئے: پاکستان فوج

Share

پاکستان فوج نے جمعے کو ایک بیان میں کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران 13 عسکریت پسند مارے گئے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے اپنے بیان میں کہا عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاعات پر لکی مروت کے علاقے پہاڑ خیل میں سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ کارروائی کی۔

بیان کے مطابق یہ کارروائیاں 20 اور 21 نومبر کو کی گئیں جن میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں 10 عسکریت پسند مارے گئے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اسی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں ہوئی کارروائی میں تین عسکریت پسند جان سے گئے۔

جمعرات کو آئی ایس پی آر نے دو مختلف بیانوں میں کہا تھا کہ صوبے میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 30 عسکریت پسند مارے گئے۔

ایک بیان میں بتایا گیا کہ ضلع مہمند میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس آپریشن کیا، جس میں چار عسکریت پسند مارے گئے۔

اسی طرح ضلع لکی مروت میں انٹیلی جنس کارروائی میں دو جبکہ ضلع ٹانک میں ایک عسکریت پسند کی موت ہوئی۔

19 نومبر کو ضلع کرم میں دو الگ مقامات پر کارروائیوں میں کل 23 عسکریت پسند مارے گئے تھے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

’مجرمانہ سازش‘ کا الزام، کشمیر ٹائمز پر انڈین سکیورٹی حکام کا چھاپہ

جمعہ نومبر 21 , 2025
Share انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کی پولیس کے مطابق انسداد دہشت گردی حکام نے مبینہ طور پر ’مجرمانہ سازش‘ میں ملوث ہونے پر کشمیر ٹائمز کے دفاتر پر چھاپہ مارا ہے۔ کشمیر ٹائمز نے جمعے کو اپنے خلاف الزامات کو ’بے بنیاد‘ قرار دیا۔   سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس […]

You May Like