بحرین، ایران کی حمایت میں سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپلوڈ کرنے پر مزید گرفتاریاں

Share

بحرین میں ایران کے حملوں سے متعلق ویڈیوز شیئر کرنے اور مبینہ طور پر ان سے ہمدردی ظاہر کرنے پر مزید چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

حکام کے مطابق اب تک 8 افراد کو سوشل میڈیا پر ایرانی حمایت یافتہ مواد اپلوڈ کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق بحرین کی وزارت داخلہ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایسے مواد کی اشاعت عوامی رائے کو گمراہ کرنے اور شہریوں و رہائشیوں میں خوف و ہراس پھیلانے کا سبب بن سکتی ہے، جو ملکی سلامتی اور عوامی نظم و ضبط کے لیے نقصان دہ ہے۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

حکام نے خبردار کیا کہ اس نوعیت کی سرگرمیوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

یہ گرفتاریاں اس وسیع کریک ڈاؤن کا حصہ ہیں جس میں حکام ایسے مواد کو ایرانی جارحیت کی حمایت قرار دے رہے ہیں۔ سرکاری مؤقف کے مطابق اس طرح کی پوسٹس قوم سے غداری کے مترادف ہیں۔

واضح رہے کہ بحرین میں سنی حکومت قائم ہے جبکہ آبادی کی اکثریت شیعہ مسلک سے تعلق رکھتی ہے، جس کے بعض حلقے شیعہ اکثریتی ملک ایران کے لیے ہمدردی کا اظہار کرتے رہے ہیں۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

’پاکستان کے پاس پیٹرول کا 28 روزہ ذخیرہ‘، وزارت پیٹرولیم کو ترسیل کی سعودی یقین دہانی

جمعرات مارچ 5 , 2026
Share پاکستان کی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس اس وقت پیٹرول اور ڈیزل کا 28 روز کا ذخیرہ موجود ہے۔ دوسری جانب پاکستانی وزارت پیٹرولیم کو سعودی عرب نے ایندھن کی ضروریات پوری کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ سعودی عرب نے پاکستان کو آبنائے ہرمز […]

You May Like