میٹا نے چیٹ جی پی ٹی کے کارکنوں کو دس کروڑ ڈالر کی آفر کی

Share

اوپن اے آئی کے سربراہ سیم آلٹمین نے انکشاف کیا ہے کہ میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ نے چیٹ جی پی ٹی پر کام کرنے والے ماہرین کو اپنی اے آئی ٹیم میں شامل کرنے کے لیے دس کروڑ ڈالر تک کی پیشکش کی تھی۔

سیم آلٹمین نے یہ بات ’ان کیپڈ‘ پوڈکاسٹ میں کی، جہاں انہوں نے بتایا کہ بھاری معاوضے کی پیشکش کے باوجود میٹا کی یہ بھرتی مہم زیادہ کامیاب ثابت نہیں ہوئی۔

انھوں نے اپنے بھائی جیک آلٹمین سے بات کرتے ہوئے کہا، ’میٹا نے ہماری ٹیم کے بہت سے لوگوں کو بھاری آفرز دینا شروع کر دی تھیں۔۔۔ جیسے نوکری شروع کرنے پر دس کروڑ ڈالر کے بونس، اور سالانہ اس سے بھی زیادہ معاوضہ۔ یہ پاگل پن ہے۔ اور میں خوش ہوں کہ کم از کم ابھی تک ہماری بہترین ٹیم کے کسی فرد نے یہ آفر قبول نہیں کی۔‘

اگر یہ رقم درست ہو، تو یہ فٹبالر لیونل میسی کو انٹر میامی میں شامل ہونے کے لیے دی جانے والی دو کروڑ ڈالر کی پیشکش سے تقریباً پانچ گنا زیادہ ہے۔

دی انڈیپنڈنٹ نے اس معاملے پر تبصرے کے لیے میٹا سے رابطہ کر رکھا ہے۔

اوپن اے آئی کے سربراہ کے مطابق ان کے ملازمین نے اپنی کمپنی کے ساتھ رہنے کو ترجیح دی کیونکہ ان کے بقول اوپن اے آئی اپنی سپر انٹیلی جنس (ایسی مصنوعی ذہانت جو انسانی ذہانت سے آگے نکل جائے) بنانے کے مشن میں سب سے آگے ہے۔

پچھلی رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ میٹا، گوگل ڈیپ مائنڈ کے ملازمین کو بھی اسی طرح کی بھاری پیشکشیں دے رہی ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کچھ معاملات میں وہ کامیاب بھی رہی ہے، جیسا کہ ڈیپ مائنڈ کے محقق جیک رے رواں ماہ میٹا کی سوپر انٹیلی جنس ٹیم میں شامل ہو گئے۔

یہ ٹیم سکیل اے آئی کے الیگزینڈر وانگ کی سربراہی میں کام کرے گی، جس کا اعلان میٹا نے گذشتہ ہفتے 14.3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ کیا۔

پوڈکاسٹ کے دوران سیم آلٹمین نے مستقبل میں آنے والی اوپن اے آئی کی نئی مصنوعات کے بارے میں بھی بتایا، جن کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ ’حیران کن نئے سوشل تجربات‘ اور’ورچوئل ملازمین‘ کے امکانات پیدا کریں گی۔

انہوں نے کہا، ’اگلے پانچ سے دس سال میں جو سب سے بڑا اور اہم بریک تھرو ہو گا، وہ یہ ہے کہ مصنوعی ذہانت نئی سائنسی دریافتیں کرے گی۔ یہ سننے میں پاگل پن لگتا ہے، لیکن مجھے یقین ہے کہ یہ سچ ہے، اور اگر ایسا ہوا تو وقت کے ساتھ یہ سب کچھ پیچھے چھوڑ دے گا۔‘


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

گوادر: فروری 2022 کے سیلاب متاثرین تین سال بعد بھی مالی امداد سے محروم، ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان

جمعہ جون 20 , 2025
Share  گوادر: فروری 2022 کے سیلاب متاثرین تین سال بعد بھی مالی امداد سے محروم، ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان گوادر (رپورٹ قمبر حسین / روزنامہ ایگل حب ) فروری 2022 میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے باعث ضلع گوادر کو آفت زدہ قرار دیا گیا تھا، […]

You May Like