اربعین پر زائرین سڑک کے ذریعے ایران اور عراق نہیں جا سکیں گے: حکومت پاکستان

Share

حکومت پاکستان نے اس سال زائرین کو اربعین کے لیے سڑک کے راستے ایران اور عراق جانے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اتوار کو ایکس پر ایک بیان میں بتایا کہ زائرین اربعین میں شرکت کے لیے ہوائی سفر کر سکیں گے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے لکھا کہ وزارت خارجہ، بلوچستان حکومت اور سکیورٹی اداروں سے وسیع مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ رواں سال زائرین کو اربعین کے لیے سڑک کے ذریعے عراق اور ایران جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ مشکل فیصلہ عوام کے تحفظ اور قومی سلامتی کے مفاد میں کیا گیا۔

بقول وزیر داخلہ وزیراعظم شہباز شریف نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ آنے والے دنوں میں زائرین کی سہولت کے لیے زیادہ سے زیادہ پروازوں کا انتظام کیا جائے۔

اس سے قبل آج وزیراعظم ہاؤس سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ محسن نقوی نے ایک ملاقات میں شہباز شریف کو زائرین کے حوالے سے نئی پالیسی کے متعلق بریفنگ دی۔

بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو بلوچستان میں امن و امان کی صورت حال سے بھی آگاہ کیا۔

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے، جب حالیہ دنوں میں بلوچستان میں مسافر بسوں پر حملوں کے متعدد واقعات سامنے آئے، جن میں کئی افراد کو قتل کیا گیا۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

شارک مچھلی کی مدد سے سمندری طوفانوں کی پیش گوئی کی کوشش

اتوار جولائی 27 , 2025
Share محققین سمندری طوفان کی پیش گوئی کو بہتر بنانے کی کوشش میں ایک غیر متوقع اتحادی یعنی شارک کی مدد لے رہے ہیں۔ تین شارک مچھلیوں کو سینسر لگا کر بحر اوقیانوس کے گرم پانیوں میں چھوڑا گیا ہے تاکہ وہ بڑے سمندری طوفان کا ڈیٹا جمع کریں۔ یہ […]

You May Like