کراچی، شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک، کورنگی میں پراسرار فائرنگ سے خاتون زخمی

Share

شہر قائد میں شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ پراسرار فائرنگ کی زد میں آ کر ایک خاتون زخمی ہو گئی۔

پولیس حکام کے مطابق واقعہ عزیزآباد تھانے کی حدود میں پیش آیا، جہاں دو موٹرسائیکل سوار ڈاکو ایک شہری سے اسلحے کے زور پر موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو رہے تھے۔

اسی دوران ایک شہری نے پیچھے سے ڈاکوؤں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک ملزم موقع پر ہی ہلاک ہو گیا، جبکہ دوسرا تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر ہلاک ڈاکو کی لاش کو تحویل میں لے کر شناخت کا عمل شروع کر دیا ہے جبکہ فرار ملزم کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب کورنگی ڈھائی نمبر کے علاقے میں فائرنگ کے ایک پراسرار واقعے میں 25 سالہ مشل نامی خاتون زخمی ہو گئی۔ چھیپا حکام کے مطابق زخمی خاتون کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

انڈیا نے معمولی، پاکستان نے شاذونادر انسانی حقوق خلاف ورزیوں پر کارروائی کی: امریکی رپورٹ

بدھ اگست 13 , 2025
Share  امریکی محکمہ خارجہ کی ایک تازہ رپورٹ میں انڈیا اور پاکستان میں انسانی حقوق کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ منگل کو واشنگٹن سے جاری ہونے والی اس مختصر رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انڈیا نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے نمٹنے کے […]

You May Like