اداکار محسن گیلانی نے ساس بہو کے جھگڑوں کی بڑی وجہ بتادی

Share

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار محسن گیلانی نے ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کے دوران ساس اور بہو کے درمیان ہونے والے جھگڑوں کی اصل وجہ پر روشنی ڈالی۔

محسن گیلانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اکثر مائیں اپنے بیٹوں کی شادی کرنے میں جلدی کرتی ہیں، اور جب بہو گھر میں آتی ہے تو ساس کو لگتا ہے کہ بیٹا اس سے چھن گیا ہے۔ دوسری جانب لڑکی کی ماں اپنی بیٹی کو مشورہ دیتی ہے کہ شادی کے بعد کوشش کرنا الگ گھر لے لینا، اور یہی سوچ مسائل کو جنم دیتی ہے۔

اداکار نے مزید کہا کہ جب شوہر اپنی بیوی کو وقت دیتا ہے تو ساس کو یہ احساس ہوتا ہے کہ بیٹا اب اس سے دور ہو رہا ہے، یہی رویے اور سوچیں ساس بہو کے رشتے میں تناؤ پیدا کرتی ہیں۔

 


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

قابض بھارت کے زیر تسلط ناگالینڈ میں آزادی کی تحریک زور پکڑ گئی

اتوار اگست 17 , 2025
Shareقابض بھارت کے زیر تسلط ناگالینڈ میں آزادی کی تحریک زور پکڑ گئی، نااہل قابض مودی سرکار حق خودارادیت کی آواز دبانے میں مکمل  ناکام ہو چکی ہے۔ ترجمان ناگالینڈ فوج نے قابض بھارتی حکومت کے خلاف عوام کو متحد رہنے کے لیے زور دیا۔ ترجمان ناگالینڈ فوج کے جاری […]

You May Like