میرے بیٹے پر لگائے گئے الزامات کے ثبوت دیے جائیں، بی ایل ایف ہمیں ثبوت فراہم کرے میرا بیٹا بے قصور تھا . واحد بخش بلوچ

Share

میرے بیٹے پر لگائے گئے الزامات کے ثبوت دیے جائیں، بی ایل ایف ہمیں ثبوت فراہم کرے میرا بیٹا بے قصور تھا . واحد بخش بلوچ

پسنی (ڈیلی ایگل ) کلانچ کے علاقے ناگی کے رہائشی واحد بخش بلوچ نے پسنی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے بیٹے زاہد علی کے قتل پر شدید احتجاج کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بی ایل ایف نے ان کے بیٹے کو بے بنیاد الزامات کے تحت قتل کیا، جن کے ثبوت آج تک فراہم نہیں کیے گئے۔

واحد بخش کے مطابق، زاہد علی کو 28 مارچ کو ان کے گھر کے قریب سے اغوا کیا گیا اور 30 مارچ کو اس کی لاش دراوال کلانچ سے برآمد ہوئی، جس پر واضح تشدد کے نشانات موجود تھے، حتیٰ کہ اس کے ایک ہاتھ کی ہڈی تک ٹوٹی ہوئی تھی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے بیٹے کو دو مسلح موٹر سائیکل سوار افراد لے گئے تھے اور زاہد علی کی موٹر سائیکل بھی ساتھ لے گئے۔ واقعے کے پانچ روز بعد بی ایل ایف کی جانب سے ایک بیان جاری ہوا جس میں کہا گیا کہ زاہد علی تنظیم کے سابق رکن تھے اور "جرم ثابت ہونے” پر انہیں قتل کیا گیا۔

واحد بخش بلوچ نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بیٹا نہ تو کبھی بی ایل ایف کا رکن رہا ہے، نہ ہی کسی سرگرمی میں شامل تھا۔ وہ ایک سادہ چرواہا تھا، جس نے کلانچ سے باہر کی دنیا تک نہیں دیکھی۔ "اگر وہ کبھی تنظیم کا حصہ نہیں رہا تو سرنڈر کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اگر سرنڈر کیا تھا تو کب، کس کے سامنے اور کس کی موجودگی میں؟”

انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر ان کے بیٹے پر قومی دشمن یا مخبر ہونے کا الزام ہے تو اس کے شواہد فراہم کیے جائیں کہ اس نے کب، کہاں، اور کس کے خلاف مخبری کی؟ "میرے بیٹے کو بے گناہ قتل کر دیا گیا اور سوشل میڈیا پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی گئی، مگر کوئی ثبوت سامنے نہیں لایا گیا۔”

واحد بخش بلوچ نے تنظیم کی قیادت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس واقعے کی غیر جانبدار تحقیقات کروائیں تاکہ معلوم ہو سکے کہ کیا تنظیم کے بعض عناصر ذاتی دشمنی یا جھوٹے دعوؤں کی بنیاد پر معصوموں کو نشانہ بنا رہے ہیں


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی بھرپور کارروائی، بھارتی فوج کا ہیڈ کوارٹر اور چیک پوسٹ تباہ

جمعرات مئی 8 , 2025
Share ویب ڈیسکMay 09, 2025 facebooktwitterwhatsappmail (فوٹو: فائل) پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے پانڈو سیکٹر پر بھارتی اشتعال انگیزی پر مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے ہیڈکوارٹر اور چیک پوسٹ کو تباہ کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پانڈو سکیٹر میں پاکستان نے بھارتی فوج کیخلاف موثرجوابی کارروائی کی […]

You May Like