اسحاق ڈار کی مراکش کے وزیرخارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

Share

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور مراکش کے وزیرخارجہ ناصر بوریتا نے دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

دفترخارجہ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے مراکش کے وزیر خارجہ ناصر بوریتا سے ملاقات کی۔

بیان میں کہا گیا کہ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، روابط اور علاقائی امن میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

انہوں نے پاکستان مراکش تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مسئلہ کشمیر کا سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ضروری: شہباز شریف

ہفتہ ستمبر 27 , 2025
Share پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق منصفانہ اور پرامن حل ضروری ہے۔ وزیراعظم آفس سے جمعے کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق شہباز شریف نے نیویارک […]

You May Like