بلوچستان: لسبیلہ میں نامعلوم افراد کی حمام دکان پر فائرنگ، تین افراد جاں بحق

lasbela firing
Share

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں اوتھل ہسپتال روڈ پر نامعلوم افراد کی حمام دکان پر فائرنگ سے تین افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) لسبیلہ عاطف امیر نے ڈان نیوز کو بتایا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے حمام کے دکان پر فائرنگ کی ہے، جس نتیجے میں موقع پر تین افراد موقع جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ جاں بحق افراد والوں میں دو افراد کا تعلق صوبے پنجاب اور ایک کا تعلق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے ہے، جو پندرہ سالوں بلوچستان ضلع لسبیلہ شہر اوتھل میں رہائش پذیر ہیں۔

ایس ایس پی نے کہا واقعے والے پولیس تفیش کررہا ہے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کیچ: نیشنل پارٹی کے ضلعی ترجمان کا بیان

جمعہ مئی 9 , 2025
Shareنیشنل پارٹی کیچ کے ضلعی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران بارڈر کی بندش اور تلار چیک پوسٹ پر عوام کے ساتھ ناروا سلوک کے خلاف نیشنل پارٹی، آل پارٹیز، انجمن تاجران اور بارڈر کمیٹیوں کی جانب سے مشترکہ طور پر شروع کی گئی احتجاجی تحریک […]
کیچ: نیشنل پارٹی کے ضلعی ترجمان کا بیان

You May Like