پسنی: ترقی کے دعوے، حقیقت میں زوال لالا سیلانی کا سابق و موجودہ نمائندوں سے سوال
پسنی (روزنامہ ایگل حب بلوچستان) پسنی کے معروف کاروباری شخصیت لالا سیلانی نے اپنے ایک بیان میں علاقے کی پسماندگی اور ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سابقہ اور موجودہ عوامی نمائندوں سے سخت سوالات اٹھائے ہیں۔
لالا سیلانی کا کہنا ہے کہ پسنی میں کئی منصوبے شروع کیے گئے، کچھ سابقہ دور کے ہیں اور کچھ موجودہ حکومت کے تحت جاری ہیں۔ ان میں سے کئی مقامی ٹھیکیداروں کو دیے گئے جبکہ دیگر غیر مقامی افراد کو، لیکن تمام منصوبے بدانتظامی اور کرپشن کی نذر ہو رہے ہیں۔
انہوں نے اداروں کے انجینئرز اور ایکسئین پر بھی سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ افسران ایماندار ہوتے تو آج پسنی اس حال میں نہ ہوتا۔ یہ سب کرپشن میں برابر کے شریک ہیں۔
ماہیگیر طبقے اور عام شہریوں کی حالت زار پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر دور میں عوام کو دھوکہ دیا گیا ہے اور پسنی کے عوام کو ہمیشہ پسماندہ رکھا گیا۔