کیچ: نیشنل پارٹی کے ضلعی ترجمان کا بیان

کیچ: نیشنل پارٹی کے ضلعی ترجمان کا بیان
Share

نیشنل پارٹی کیچ کے ضلعی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران بارڈر کی بندش اور تلار چیک پوسٹ پر عوام کے ساتھ ناروا سلوک کے خلاف نیشنل پارٹی، آل پارٹیز، انجمن تاجران اور بارڈر کمیٹیوں کی جانب سے مشترکہ طور پر شروع کی گئی احتجاجی تحریک اور پارلیمنٹ کے فلور پر مؤثر آواز اُٹھانے کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے ہیں۔

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی قیادت اور کوششوں کے نتیجے میں قوی امکان ہے کہ آئندہ ہفتے تک ایران بارڈر دوبارہ کھول دیا جائے گا، جبکہ تلار چیک پوسٹ پر گاڑیوں کو بلاجواز روکنے اور عوام کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بھی ختم کیا جا چکا ہے، جو کہ ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، آل پارٹیز، انجمن تاجران اور بارڈر کمیٹیوں کے تمام نمائندے اس بات کے مستحق ہیں کہ ان کی کاوشوں کو سراہا جائے۔ انہوں نے سنگین نوعیت کے عوامی مسائل کو حل کرنے میں جو فعال کردار ادا کیا، وہ قابلِ تحسین ہے۔ کیچ کے عوام اُن تمام افراد اور اداروں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیا اور عملی اقدامات کیے۔


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچستان پروگریسیو سوسائٹی کے کوآرڈینیٹرز کا گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کلی صاحبزادہ نوشکی کا دورہ

جمعہ مئی 9 , 2025
Shareنوشکی: بلوچستان پروگریسیو سوسائٹی (BPS) کے ضلعی کوآرڈینیٹر محمد قاسم اور تحصیل نوشکی کے کوآرڈینیٹر محمد وسیم نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کلی صاحبزادہ، ضلع نوشکی کا دورہ کیا۔ یہ اسکول سال 2013 میں ہائی اسکول کے درجے پر اپگریڈ کیا گیا تھا، تاہم اس کی موجودہ حالت تعلیمی زبوں […]
بلوچستان پروگریسیو سوسائٹی کے کوآرڈینیٹرز کا گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کلی صاحبزادہ نوشکی کا دورہ

You May Like