اسرائیلی فوج کے غزہ میں جنگی جرائم کے شواہد موجود ہیں، انتونیو گوتریس

Share

اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے غلط قرار دیا۔

برطانوی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے حماس کے خاتمے کے نام پر جو آپریشن شروع کیا اس کے نتیجے میں پورا غزہ تباہ ہو چکا ہے۔

انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ غزہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا اور فوجی کارروائی میں ہونے والی تباہی کو مسلسل نظرانداز کیا گیا۔ ان کے مطابق غزہ میں ہونے والے نقصان کی نوعیت اور شدت یہ ظاہر کرتی ہے کہ اسرائیلی فوج کی کارروائی کے طریقۂ کار میں سنگین خامیاں ہیں۔

سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ ایسے شواہد موجود ہیں جن سے یہ یقین کیا جا سکتا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

 


Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پنجاب میں 25 برس بعد بسنت کی مشروط اجازت، لیکن پتنگ بنائے گا کون؟

جمعہ دسمبر 5 , 2025
Share پنجاب حکومت نے پتنگ بازی پر عائد کی گئی 25 سالہ پابندی ختم کر کے اس کی مشروط اجازت دے دی ہے، جس سے لوگ تو خوش ہیں، وہیں اس صنعت سے وابستہ افراد نے دوبارہ سرمایہ کاری کرنے کے حوالے سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے، لیکن سوال […]

You May Like