تربت (بیورو رپورٹ) سیٹلائیٹ ٹاؤن میں ٹھیکیدار عارف کے گھر پر بم حملہ، تین افراد زخمی
تربت: تربت کے علاقے سیٹلائیٹ ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے ایک ٹھیکیدار کے گھر پر بم حملہ کیا، جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق حملہ سیٹلائیٹ ٹاؤن تربت میں عارف ٹھیکیدار المعروف کلاہو والا کے گھر پر کیا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے، جن میں عارف ٹھیکیدار بھی شامل ہیں۔
ٹیچنگ ہسپتال تربت کے ایم ایس کے مطابق تمام زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عارف ٹھیکیدار کو شدید نوعیت کی چوٹیں آئی ہیں، تاہم ڈاکٹروں کی ٹیم ان کے علاج میں مصروف ہے۔
واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔

